حشمت اللہ نے ڈبل سنچری بنا کر افغان ٹیم کے لیے تاریخ رقم کردی

0
470

ابو ظبی:

دوسرے ٹیسٹ میں افغانستان نے زمبابوے کو رنز کے انبارتلے دبا دیا جب کہ حشمت اللہ شاہدی نے اپنے ملک کیلیے تاریخ رقم کر دی۔

حشمت اللہ شاہدی ڈبل سنچری جڑنے والے پہلے افغان بیٹسمین بن گئے، ٹیم نے 4 وکٹ 545 رنز پر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی، افغانستان نے دوسرے دن کئی بیٹنگ ریکارڈز قائم کردیے۔

چھٹا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم نے 4 وکٹ 545رنز کی صورت اپنا بڑا ٹوٹل ترتیب دیا، اس سے قبل بڑا مجموعہ342 تھا جو اس نے 2019 میں بنگلہ دیش کیخلاف بناکر اپنی پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کی تھی، کپتان اصغر افغان164 کی عمدہ اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔

جواب میں زمبابوے نے دن ختم ہونے تک جوابی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 50 رنز بنالیے، میسیویر 29 اور کیسوزا 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here