محکمہ تعلیم سندھ نے امتحانات اور گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا

0
95

کراچی:

محکمہ تعلیم سندھ نے رواں سال صوبے میں امتحانات اور تعطیلات سے متعلق فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 30 جنوری2021 کو ہونے والی اسٹیرنگ کمیٹی میں کیے گئے فیصلے کے تحت اسکولز اور کالجز کے اکیڈمک سال 2021-2022 میں ہونے والے امتحانات اور 2021 کی چھٹیوں کا شیڈول تیار کردیا۔

شیڈول کے مطابق نرسری تا آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون 2021 کو لئے جائیں گے جبکہ نتائج کا اعلان 26 جون کو کیا جائے گا۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جو 15 جولائی تک جاری رہیں گے۔ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی کو شروع ہوکر 16 اگست تک جاری رہیں گے۔

 

حکم نامے کے مطابق امتحانات دو شفٹوں میں صبح اور شام لئے جائیں گے جبکہ ہفتے کے روز بھی امتحان لیے  جائیں گے۔  دسویں جماعت کے امتحانات نتائج کا اعلان 15 ستمبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا۔

بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا، گرمیوں کی چھٹیاں ایک ماہ یکم جولائی 2021 سے 31 جولائی 2021 تک ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here