آئی ایم ایف کا پسماندہ ممالک کیلیے امدادی اصلاحاتی پیکیج کا اعلان

0
97

واشنگٹن ڈی سی:

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے کم آمدنی رکھنے والے غریب اور پسماندہ ممالک کے لیے فنانسنگ کی حد بڑھانے امدادی اصلاحاتی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے کم آمدنی رکھنے والے غریب اور پسماندہ ممالک کے لیے سرمایہ کاری کی حد بڑھانے امدادی اصلاحاتی پیکج کی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف کے مطابق  سول تنازعات اور کمزور اداروں کے حامل کم آمدنی رکھنے والے ممبر ممالک میں معاشی استحکام اور اصلاحاتی پروگرامز پر عملدرآمد کے لیے اسپشل چیلنجز درپیش ہیں۔

ایگزیکٹو بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ممبر ممالک میں سے نصف ممالک ایسے ہیں جن کی مالی حالت خراب ہے یا وہاں شورش زدہ صورتحال کی وجہ سے مسائل ہیں، امدادی اصلاحاتی پیکیج کا مقصد ان کم آمدنی والے غریب و پسماندہ ممالک کی مالی ضروریات پوری کرنے کیلیے رعایتی فنانسنگ تک رسائی کو بڑھانا ہے، ایسے ممالک کیلیے اس اصلاحاتی پیکیج کے تحت امداد میں ایک تہائی اضافہ کیا ہے۔

 

ایگزیکٹو بورڈ کے مطابق زیادہ تر کم آمدنی والے ممالک کے ذمہ واجب الادا قرضوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کم آمدنی رکھنے والے ممالک میں ٹوففتھ (Two fifth) ممالک فنانسنگ کے لیے ہائی رسک ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here