ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو انوکھا ٹاسک دے دیا

0
95

لاہور:

اداکارہ ماہرہ خان نے پرستارو ں کو چہرے پر تل گننے کا منفرد ٹاسک دے دیا۔

ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کا چہرہ میک اپ کے بغیر ہے، تصویر میں ان کے چہرے پر موجود نشانات کو بآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

ماہرہ خان نے شیئر کردہ تصویر سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ چہرے پر تل اور مسام کافی تعداد میں موجود ہیں لہذا جو پرستار مجھے ان تل کی اصل تعداد کے بارے میں بتائے گا، میں اسے پورے 100 پوائنٹس دوں گی۔

ماہرہ خان کی اس پوسٹ کو چند ہی گھنٹوں میں گلوکارہ عائمہ بیگ، کبریٰ خان سمیت ایک لاکھ سے صارفین نے لائیک کیا جبکہ تل سے متعلق کمنٹس کرنے والوں کی تعداد بھی ہزاروں میں پہنچ گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here