کوئٹہ:
بلوچستان کا آئندہ مالی سال کے لیے390 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا۔
بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، بجٹ کا حجم390 ارب اور خسارہ 60 ارب روپے ہوگا، بجٹ میں 6 ہزارنئی ملازمتوں کا اعلان کیا جائے گا جب کہ گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ میں صحت، تعلیم اور امن و امان کو ترجیحات میں شامل کیاگیا ہے جب کہ نئے بجٹ میں بے روزگار نوجوانوں کے لئے نئی اسامیاں بھی پیدا کی جائیں گی۔