مدارس وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کیلیے اجلاس بلا لیا، شفقت محمود

0
280

اسلام آباد:

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کے حوالے سے6مئی کو اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہاہے کہ مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کے حوالے سے6مئی کو اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں تمام مسالک کے علمائے کرام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں نصاب سے متعلق مشاورت ہو گی اوراتفاق کی صورت میں معاملہ کابینہ یا پارلیمنٹ کوبھجوایا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم نے ن لیگ کی قیادت سیکنڈ لیڈرشپ کو سونپے جانے سے متعلق سوال پر کہاکہ جس انداز میں ن لیگ کی قیادت منتقل ہورہی ہے اس سے لگتا یہ ہے کہ شاید شہباز شریف اب واپس نہ آنے کا سوچ رہے ہیں۔ شہبازشریف کے خاندان کی منی لانڈرنگ کھل کے سامنے آچکی ہے، 226 ملین ڈالر وہ باہر سے لائے۔

 

وزیرتعلیم نے کہاکہ نوازشریف بیمار ہیں7 ہفتوں سے ان کا علاج ہورہا ہے۔ اللہ انھیں صحت دے، عمران خان کسی کو این آر او نہیں دے رہے۔

نیووٹیک کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ نیووٹیک فنی اور ٹیکنیکل تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار اداکررہا ہے،تقریب سے پارلیمانی سیکریٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس، نیووٹیک کے ذمے داران نے بھی خطاب کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here