”کیسے روکو گے”

0
123
عامر بیگ

چلیں مان لیتے ہیں کہ امریکی ڈالرز کام کر گئے مان لیتے ہیں کہ زرداری سب پر بھاری آجاتا ہے مان لیتے ہیں کہ چوری اور لوٹ کھسوٹ کے مال سے وفاداریاں خرید لی جائیں گی، مان لیتے ہیں کہ مقصود چپڑاسی کے اکائونٹ سے راجہ ریاضوں کو بوری بھر رشوت لگا دی گئی، یہ بھی مان لیتے ہیں فیصل آباد میں یا کہیں اور نون لیگ کی ٹکٹ دینے کا وعدہ بھی کر لیا گیا، مان لیتے ہیں کہ ترین گروپ اگلی دفعہ نون کیساتھ مل کر الیکشن لڑے گا اور علی ترین اگلے الیکشن میں ضرور منتخب ہو جائے گا ، یہ بھی مان لیتے ہیں ق لیگ نون میں مرج ہو جائے تو نون کی طاقت میں اضافہ ہو گا، بدلے میں پرویز الٰہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھا لیں گے ،مان لیتے ہیں مکس اچار کی مدد سے شہباز شریف اگلے وزیر اعظم کا چسکا پورا کر لیں گے یہ بھی مان لیتے ہیں کہ نو سو چوہے کھانے کے بعد مولانا فضل الرحمن طواف صدارتی محل کرتے دکھائی دیں گے ۔یہ بھی مان لیتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری گلا پھاڑ کر اگلی دفعہ اقوام متحدہ میں وزیر خارجہ کی حیثیت سے تقریر کرتی ہوئی نظر آئے گی ،مان لیتے ہیں کہ نومبر میں ایک دفعہ پھر کوئی گوالمنڈی کا بٹ چیف آف آرمی سٹاف مقرر کر دیا جائے جسکے بوٹ چمکانے کی بھی ضرورت پیش نہ آئے، یہ بھی مان لیا جائے کہ کہ عمران خان کی پی ٹی آئی اپوزیشن کی واحد جماعت ہوگی ،باقی سب پارٹیاں ملکر حکومت بنائیں گی لیکن عمران کو حق بات کہنے میں کیسے روکو گے ؟جی ہاں کیسے روکو گے ایک سو چھپن سیٹوں کے اپوزیشن لیڈر کو جو چونتیس سیٹوں اور اپوزیشن لیڈر نہ ہوتے ہوئے بھی قابو نہیں آیا تھا کیسے روکو گے پنجاب، کے پی کے، گلگت بلتستان کشمیر اور بلوچستان اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں کو کیسے روکو گے عوام کے سمندر کے دل چیرتے ہوئے فلک شگاف نعروں کو جب عمران خان شہر شہر بھرپور جلسے کرے گا کیسے روکو گے ان لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کے ریفرینسز کو کہ جن کی فرد جرم پڑھی جانے والی ہے کیسے روکو گے جب وزیر اعظم شہباز شریف عدالت میں کھڑا ہو کر اپنی فرد جرم سنے گا کیسے روکو گے ان چار ہزار صفحات کے ثبوتوں کو کہ جن میں سولہ ارب روپے کی لوٹ مار کا حساب درج ہے کہ کس طرح اور کیسے نوکروں کے اکانٹ میں پیسہ منتقل ہوا اور اس سے اندرون و بیرون ملک جائیدادیں خریدی گئیں کیسے روکو گے ایف اے ٹی ایف کے اجلاسوں میں جب یہ ریمارکس دئیے جائیں گے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کے کیسز کی سماعت ہو رہی ہے کیسے روکو گے جب امریکہ بہادر اڈے بھی لے گا اور ڈرون حملے بھی کرے گا کیسے روکو گے جب امریکی اشارے پر سی پیک محدود کر دیا جائے گا کیسے روکو گے ان لٹیروں کو کہ جن کی بدولت ملک کا یہ حال ہوا ہے کیسے کیسے میرے بھائی کیسے روکو گے ملک کو تباہ ہونے سے کیسے؟؟ کوئی جواب ہے آپ کے پاس نہیں ناں! میرے پاس ہے روک لو عدم اعتماد کی اس تحریک کو روک لو ابھی بھی وقت ہے ایسا نہ ہو دیر ہوجائے خدارا ملک برباد ہونے سے روک لو اگر روک سکتے ہو تو! یقینا تم روک سکتے ہو۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here