آسمان کرکٹ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی ایک ایسا ستارہ بن کر اُبھرے ہیں جن کے کھیل اخلاق اور کردار کا ہر شخص معترف ہے۔ یہ ایک فخر کی بات ہے کہ اُن کا خمیر کشمیر پاکستان سے انگلینڈ گیا تھا، جبکہ اُن کی والدہ کا تعلق خالص برطانوی فیملی سے تھا۔سونے پر سہاگا یہ ہے کہ معین علی نے ایک بنگلہ دیشی لڑکی فیروزہ حسین سے شادی رچائی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جب معین علی نے پہلی مرتبہ فیروزہ کو کھانے پر لے کر گئے تھے تو فیروزہ نے اپنے لئے ہلسا مچھلی کر آرڈر دیا تھا، جبکہ معین نے اپنی فیملی ڈِش بیف اسٹک پر اکتفا کیا۔معلوم ہوا ہے کہ معین علی گھر میں عموما”لُنگی پہنتے ہیں جو بنگلہ دیش کا ایک روایتی لباس ہے۔بیچارے معین علی کو اُس دِن اپنا گھر چھوڑنا پڑتا ہے جب اُن کی بیگم اپنے گھر میں ڈرائی فِش بناتی ہیں جس کی بدبو سارے محلے میں پھیل جاتی ہے۔ خوش قسمتی سے وہ جس محلے میں رہتے ہیں وہاں کے زیادہ تر ساکنوں کا تعلق پاکستانی اور بنگلہ دیشیوں پر مشتمل ہے۔ وہ بنگلہ دیش سے آئے ہوے تبلیغی جماعت کے اراکین کے ساتھ عموما”تبلیغ کیلئے بھی جایا کرتے ہیں۔معین علی کو گلہ ہے کہ پاکستانی اُن سے اُردو میں بات کرنے سے گریذ کرتے ہیں اور ہمیشہ انگریزی میں گفتگو کرنے کو ترجیح دیتے ہیںجس کی وجہ اُن کی اُردو سیکھنے کی کوششیں ہوا میں معلق ہوکر رہ گئیں ہیں۔ ادھر پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھارتی ٹیم کے کپتان ر وہت شرما کو یہ تنبیہ دی ہے کہ وہ آسٹریلیا کے ورلڈ کپ کے بارے میں کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ رہیںبلکہ یہ تسلیم کرلیں کہ پاکستان سے اُن کا میچ اُنہیں شکست سے دوچار کر دے گا۔ر وہت شرما نے اُنہیں جواب دیتے ہوے کہا کہ میچ کھیلے بغیر ہی شکست کو تسلیم کر لینے کا اندراج کرکٹ پلے بُک میں نہیں ہے۔ فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ آسٹریلیا کا ملبورن گراؤنڈ اُنکا فیورٹ ہے اور وہ اُس پر برسوں برس پریکٹس کر چکے ہیں۔ حارث رؤف نے مزید کہا کہ اُنہوں نے 23 اکتوبر کے دِن کھیلے جانے والے میچ کیلئے ایک پروگرام ترتیب دیا ہے تاکہ بھارتی بیٹسمین کم سے کم وقت میں سنگل فیگر رن بنا کر پیولین واپس لوٹ سکیں۔ پاکستان و بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو جیتنے کیلئے آسٹریلیا کے ملبورن پچ پر 23 اکتوبر سے اپنی مہم جوئی کا آغاز کرینگے۔ رؤف آسٹریلیا کی ٹیم بِگ بیش لیگ سے اپنی وابستگی جس سے اُنہوںنے گراں قدر تجربہ حاصل کیا ہے ، اُنہیں اُس پر بھروسہ ہے۔ رؤف نے کہا کہ اگر وہ اپنے کیرئیر کی بہترین بولنگ کرینگے تو پھر بھارتی ٹیم کے قدم گراؤنڈ میں نہیں جم سکینگے۔ رؤف نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ بھارت کے ساتھ میچ ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔ رؤف جو ملبورن اسٹار ز کیلئے بی بی ایل میں کھیلا کرتے ہیں، اِن تاثرات کا اظہار انگلینڈ کے ساتھ پاکستان کے میچ کے بعد کیا تھا جس میں پاکستان نے انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے دی تھی۔پاکستان نے بھارت کو بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں گذشتہ مقابلے میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں 10 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔
28 سالہ حارث رؤف ایشیا کپ میں ایک نہایت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔ اُنہوںنے 6 میچوں میں 8وکٹیں لیں تھیں۔ انگلینڈ کے خلاف حالیہ میچ میں بھی رؤف کا کھیل قابل دید تھا ۔ اُنہوں نے 5 میچوں میں 8 وکٹیں لیں تھیں۔
روہت شرما کے بارے میں اِن دنوں بے شمار جوکز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جن میں سے ایک تازہ ترین یہ ہے کہ جب وہ آسٹریلیا سے سیریز جیتنے کے بعد پویلین واپس لوٹ رہے تھے تو
ایک لڑکی نے اُن سے آٹو گراف لینے کی درخواست کی۔ روہت شرما نے خوشی سے اُسے آٹوگراف دے دیا لیکن اُس کے ساتھ اُنہوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ ” آپ کا حسن چوہدویں کی چاند سے بہت مشابہ ہے ۔
میرا دِل چاہتا ہے کہ آپ جیسی ایک خوبصورت لڑکی کو اپنے بغل میں گھنٹوں گھنٹوں بیٹھا کر رکھوں۔ کیا
آپ مجھے ایک ڈیٹ دینا پسند کرینگی؟” وہ لڑکی اپنی اُنگلی اُن کے پیٹ میں چھبوں دی اور ہنستے ہوے واپس چلی گئی۔روہت شرما اُسے دیکھتے ہی رہ گئے۔
روہت شرما کو غصہ بہت آتا ہے، غیر تو غیر اپنوں پر بھی وہ پھٹ پڑتے ہیں۔ اِس لئے اُن کے بعض دوستوں نے اُنہیں غنیش شرما کہتے ہیں۔ غنیش ہندوؤں کا ایک خدا ہے جس کے زیر ماتحت جنگ و جدل اور تباہ و بربادی کا محکمہ ہے۔ بقول اُنکے دوستوں کے کہ اگر روہت شرما کے منھ میں ہاتھی کا سونڈ لگادیا جائے تو اُن کی شکل غنیش دیوتا سے بہت ملنے جلنے لگے گی۔ یہی وجہ ہے کہ روہت کو غنیش دیوتا بہت پسند ہے اور جب بھی وہ کوئی میچ کھیلنے جاتے ہیں تو غنیس کا پوجا ضرور کر لیتے ہیں۔
کرکٹ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے 13نومبرتک منعقد ہوگا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ سُپر 12 فیز میں 8 ٹیمیں ہیں ،جس میں پاکستان بھی شامل ہے ، جبکہ مزید 4 ٹیموں کو شامل کرنے کیلئے 8 ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ اِن 8 ٹیموں میں بنگلہ دیش اور سری لنکا بھی شامل ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 اکتوبر کو ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا۔ ٹکٹ کی قیمت تقریبا20 آسٹریلین ڈالر ہے۔ نیویارک والے جس طری رمضان کی سحری کھانے کیلئے اٹھا کرتے ہیں ٹھیک اُسی طرح اُنہیں پاک بھارت کا میچ دیکھنے کیلئے اٹھنا پڑیگا ، کیونکہ میچ نیویارک کے وقت کے مطابق صبح کے 4 بجے شروع ہوگا۔