فلم ’’صرف تم ہی تو ہو‘‘ ہٹ ثابت ہو گی، سنگیتا

0
454

کراچی:

ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ ان کی فلم ’’صرف تم ہی تو ہو‘‘ ہٹ ثابت ہو گی۔

ہدایت کارہ سنگیتا نے آرٹس کونسل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان ریلیز ہونے والی نئی فلم ’’صرف تم ہی تو ہو‘‘ کے ہیرو دانش تیمور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں ہیرو دانش تیمور نے اچھا کام کیا لیکن لگتا ہے کہ دانش تیمور نے فلم کومٹی اورکوڑا سمجھا ہے انھوں نے پروموشن کیلیے تعاون نہیں کیا اورکہاکہ میں آج کل ایک شوکرنے میں مصروف ہوں اس لیے نہیں آ سکتا، دانش تیمورکی جگہ شان، معمررانا یاکوئی اورسینئر اداکارہوتا تو وہ ایسا نہیں کرتا، اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات موجود تھیں۔

ہدایت کارہ سنگیتا کاکہنا تھا کہ 10سال کے بعد یہ فلم بنائی، فلم ہٹ ہوگی، کچھ سینما مالکان نے بھی خوب تنگ کیا اور صرف ایک ہی شو دیا ہے، فلم میں عینی نے ہیروئن کا کردار اداکیا ہے جبکہ متیرانے سائیڈ رول اداکیا ہے ، صبا قمربہت اچھی آرٹسٹ ہیں ان کیلیے الگ سے اسکرپٹ لکھنا چاہیے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here