جادو کی تشخیص !!!

0
233
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے اس سے قبل گزشتہ کالم میں بھی معاشرے میں اس بڑھتی ہوء علت سے متعلق کچھ لکھنے کی سعی کی تھی اب اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے تشخیص و علاج آپ کی خدمت میں پیش کیا جائیگا یہ تمام ان لوگوں کیلئے ہے جو کلمہ گو مسلمان ہیں کسی اجازت کی قطعی ضرورت نہیں جو عاملوں بابوں سے لٹنا نہیں چاہتے اور سکے نہیں رکھتے وہ کیا کریں وہ اس کالم کو سنبھال کر رکھیں اور خود اپنی تشخیص و علاج کریں ،داد دیں گے ان شا اللہ!
اب تک آپ احباب نے سحر کے متعلقہ تقریبا وہ ساری معلومات پڑھی ہیں جو کسی حد تک کتابوں رسالوں یا بڑوں بزرگوں عاملوں مریضوں سے سننے میں بھی شائد آپکو ملی ہوگی ۔ اب ان شا اللہ آگے کچھ ایسے مضامین پیش خدمت کیے جائیں گے جو آپ کی سوچ کو تین سو ساٹھ ڈگری اینگل سے بدل کر رکھ دیں گے ۔ آج کی تحریر تو سحر اور اسکی تشخیص و تحفظ پر ہے مگر آگے ان شا اللہ میں علم نفسیات ، روحانیات ، طبعیات ، جفر و نجوم اور دیگر علوم کی رو سے سحر پر گفتگو کروں گا اور اکثر یہ گفتگو میرے کالمز کا حصہ ہوتی ہے جو آپ کو سوچنے پر مجبور کردے گی کہ کس طرح اس دور جدیدہ میں تقریبا ہر شخص کسی نہ کسی طرح کم یا زیادہ سحر زدہ ہے ۔سب سے مزیدار بات یہ ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں اسی فیصد اسی طرز کے عاملوں کی ہے جن کا علم عملیات سے علمی طور پر دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا بس جیسا کسی نے بتادیا اسی کو کل علم مان کر چل پڑے اور چھوٹے موٹے کاموں میں سے اپنا روزی روٹی کا سلسلہ بناتے گئے۔
اب جو معاشرتی طور پر ہمارے ہاں جادو خواہ نوری ہو یا سفلی جو عام ہے وہ انھی کی وجہ سے ہے، مثلا بندشیں لگوانا، طلاقیں کروانا، بیمار کرنا، عداوت لگوانا وغیرہ جیسی تمام لعنتیں انھی کے حصے آتی ہیں۔میں مزید طوالت میں نہیں جاتا بس اشارہ عرض کردیا ہے تو ایسے ساحروں کا شکار افراد اول تو تجویز یہی ہے کہ جب آپ کسی بھی معاملے میں کسی روحانی مسئلہ کا شکار ہوں تو ایک مستند ماہر عالم معالج متبع شریعت سے رجوع کرکے اسکو خود سپردگی فرماکر مکمل اعتماد سے اپنی تشخیص علاج اور تحفظ کا اقدام کریں ، اگر آپ کو کوئی ایسا معالج میسر نہیں ہوتا تو ازحد کوشش کریں خود عملیات ہرگز نہ کریں کیونکہ عملیات ایک ایسی ددلدل ہے جس میں پائوں پڑتے ہیں انسان ڈوبنا شروع ہوجاتا ہے ، نور کی روشنی سے ظلمت کے اندھیروں میں جانے میں لمحے لگتے ہیں۔ کسی بھی معاملے میں وہم کی بجائے تشخیص زیادہ اہم ہے ۔۔۔ ویسے تو علم الاعداد علم جفر علم نجوم ساعات ریکی رمل وغیرہ سے ہزاروں طریقے ہیں جن سے تشخیص کرکے صرف علمی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلاں پر مرض روحانی یے یا نہیں مگر یہ سب طریقے غیر مستند اور غیر تسلی بخش ہیں۔ ماہرین جس طریقے کو ترجیع دیتے ہیں وہ بھی بہت محنت و جانفسانی والا کام ہے اس لیے آپ کی خدمت میں روحانی عارضے چیک کرنے کے آسان و مجرب ترین میرے معمولات کے طریقے عرِض کرتا ہوں۔ تشخیص بذریعہ پانی ۔۔ آپ سمجھتے ہیں کہ اپ پر جادو یا کسی طرح کا اثر بد ہے تو ایک تازہ گلاس پانی لیکر سامنے رکھیں باوضو ہوکر
انیس بار درود ابراھیمی پڑھیں پھر ستر بار سورہ فاتحہ اس طرح پڑھیں کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کو ملاکر یعنی الرحیم کی م کو الحمد کی الف سے ملاکر مالحمد للہ رب العالمین ، پوری سورہ فاتحہ پڑھیں۔۔۔
ستر بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں اور گلاس پانی پر دم کریں اس کو استعمال کریں اگر جادو پرانا ہوچکا ہے تو بارش کا پانی جس میں دریا کا پانی ملا ہو اس کو عام پانی میں مکس کرکے نہائیں اس سے غسل لیں جادو کا زور ٹوٹ جائیگا
2. تشخیص بذریعہ دم ۔۔۔
یوٹیوب پر رقیہ شرعیہ سنیں یا حزب البحر شریف کا دم آن لائن موجود ہے ۔۔۔ اسکو ہینڈ فری لگا کر سنیں۔۔۔۔۔ تین سے چار بار بس سننے میں ہی اوپر مندرج علامات میں سے جو علامتیں ظاہر ہوں اس مطابق مسلہ ہوسکتا ہے
3_ تشخیص بذریعہ خواب
ایک سفید کاغذ پر سورہ زلزال شریف کو صاف لفظوں میں بغیر اعراب کے لکھیں اخر میں بیس بار یہ حرف لکھیں
یا بدوح یابدوح یابدوح یابدوح ۔۔۔۔۔۔۔۔بس بار یابدوح لکھ کر پھر یہ لکضیں اللھم اکشف عن قلبی حجاب الغفل ۔ یاعلیم علمنی یاخبیر اخبرنی عالم الغیب ومایردو بحق یابدوح
اس کاغذ کو سرہانے رکھ کر باوضو درود پاک پڑھتے سوجائیں ، پہلی رات خواب میں ساری تفصیل دیکھ لیں گے مگر میری عرض ہے کہ کم و بیش تین سے سات دن متواتر ایسا ہی کریں تاکہ خوب تسلی سے دیکھیں کوئی شبہ باقی نہ ہو، ویسے یہ عمل جادو تو دور جادو کروانے کرنے اور کس طرح کیا گیا ہے سب کچھ دکھا دیتا ہے، یہ سب ہوگئی تشخیص یا جاننے کا طریقہ جو ہر عام و خاص کرسکتا ہے ۔۔۔۔۔ اس سے قبل گزشتہ کالم میں بھی لکھا تھا دونوں مقالے پڑھیں آسانی سے سمجھ آجائیگا
اول درود ابراھیمی کو پانچ سو بار معمول بنالیں چوبیس گھنٹوں میں پڑھنا ہے پھر پانی پر دم کرکے پینا ہے ۔۔۔ یقین کریں اس کے مدمقابل قبالہ کرنے والے بھی کانپ جاتے ہیں۔بس جیسے بھی ہو اسکو ترک نہیں کرنا ، یہ تعداد تین سو تیرہ ۔۔۔ تین سو ساٹھ یا پانچ سو ۔۔۔ ان میں سے کوئی ایک ہمیشہ کے لیے معمول بنالیں۔
علاج نمبر دو۔۔۔۔
یہ چیز میں اپنے تمام معتقدین مریدین دوست احباب شاگردوں بلکہ سبھی کو تعلیم کرتا ہوں بفضل للہ میرے اپنے گھر میں ہر بچہ بچہ اس کا زاکر ہے ۔ اور کئی سالوں سے میرے معمول میں ہے کہ ایک دن بھی ایسا نہیں جو اسکو پڑھے بنا گزرا ہو ، وہ ہے دعائے حزب البحر شریف۔
یہ دعا جہاں دیگر بہت سی برکات کا سبب بنتی ہے وہاں بالخصوص منافقینب، حاسدین ، جادوگروں دشمنوں کے لیے اس قدر بڑا قہر ہے کہ اسکی مثال دینا ممکن نہیں۔میرے اپنے مشاہدے میں اس دعا کی قوت اس قدر عجیب ہے کہ اس سے ہر جادوگرد کی جان جاتی ہے۔بس فجر کے بعد ایک بار اور عصر کے بعد ایک بار۔۔۔۔
یہ آپکا معمول بن گیا تو بھول جائیں کوئی جادوگر یا دشمن حسد و بدگو اپکے مخالف کچھ کرسکتا ہے۔یہ دعا مبارکہ پلے سٹور پر بھی موجود ہے تمام اسلامی کتب میں موجود ہے ۔ جہاں سے بھی پڑھیں کوئی حرج نہیں۔۔۔بس التماس یہی ہے جب دعا کریں تو احقر کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیے گا ان شا اللہ جلد ایک نئے سلسلے کے ساتھ حاضری ہوگی۔دعا گو ہوں اللہ پاک آپ کو جادوگروں ساحروں کے شر سے محفوظ رکھے اور کلام پاک کی برکت سے آپ ہر شر کا مقابلہ کریں یہی ہمارا دفاع ہے اور ڈھال ہے الحمد للہ
والسلام

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here