پاک فوج زندہ باد!!!

0
69
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن! پاک فوج زندہ باد آج جس طرح پی ٹی آئی کے سر کردہ رہنمائوں اور کارکنوں کی تصویری پریڈ کا منظر دکھایا جا رہا ہے کہ انہوں نے عمران خان سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور پی ٹی آئی کو خیر باد کہ دیا ہے مجھے کا آل انڈیا ریڈیو کی وہ سروس یاد آ رہی ہے جب بھارتی کیمپوں میں محصور فوجی جوانوں کو ایک منٹ کے لئے اپنے پچھلوں کو اطلاع دینے کی اجازت ہوتی تھی کہ وہ زندہ ہیں سب کی ٹون اور لے ایک ہی ہوتی تھی آج وہی ٹون اور لے پی ٹی آئی ورکروں کی ہے وہاں وہ کہتے تھے ہم زندہ ہیں یہاں وہ اپنی سیاسی موت کی خبر دیتے ہیں اور ساتھ پاک فوج زندہ باد پڑھتے جاتے ہیں ،وہ دن کے جس کا وعدہ ہے ، ہزار بھی واپس آئے اور یہ بھی واپس پی ٹی آئی میں آئیں گے !
طولِ غمِ حیات سے گھبرا نہ اے جگر
ایسی بھی کوئی شب ہے جس کی سحر نہیں
ہمارے بہت ہی پیارے بھیا جی ثمر حسن جیلانی صاحب نے اپنے امروہی لہجہ میں بتایا کہ ایک نوجوان جس کو عمران خان کہتے ہیں نے فوج کا نائین ایلون کر دیا ہے ،ان کی یہ بات اور لہجہ ایسا کانوں میں اترا جیسے جون ایلیا کا امروہی لہجہ ادھر نواز شریف کا منشی آپا نثار فاطمہ کا فرزند احسن اقبال فرماتا ہے کہ مئی پاکستان کا نائین ایلون ہے ۔احسن پاکستان میں تو ہر دن نائین ایلیون ہوتا ہے جتنی لمبی قطار اپنے ملک میں ہے کہیں نہیں ہے بس کرنے اور کروانے والوں کو ایکسپلائیٹیشن کا فن آنا چاہئے ۔
قارئین وطن! نائین ایلیون کے مفہوم کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور ہر نائین ایلیون کے پیچھے ایک بینیفشری ہوتا ہے خواہ وہ ایک شخص ہو گروہ ہو یا ریاست اب تو امریکہ کے دانشور ، پروفیسر صاحبان ، کتابیں اور رسائل بتا چکے ہیں کہ امریکن نائین ایلیون ایک (Bait) ٹریپ تھا مسلمانوں کی ریاستوں پر اپنا قبضہ جمانا ان کے قدرتی وسائیل پر اپنا مادر پدر حق سمجنا جیسے عراقی تیل یہاں تین ہزار شہری مرے وہاں لاکھوں کے خون سے نائین ایلیون رچایا گیا اینڈ رزلٹ بینیفشری کون تھا انکل سام اسی طرح بے نظیر کا قتل بھی ایک نائین ایلیون ہی تو تھا اس کی موت کس کے کام آئی جناب آصف زرداری اور بلاول جانو بلاول زرداری کہ اس کام میں سب سے ضروری مشینری پراپگنڈا کا کمال ہوتا ہے احسن اقبال جب گلے میں غلامی کا طوق ہو اور خصیہ برداری کا شوق تو مومن بھی کافر اور کافر بھی مومن نظر آتا ہے پوری دنیا جانتی ہے کہ مئی کا واقعہ کس طرح اور کیوں کر رونما ہوا خیر جب ہر حوالے سے عمران خان کو مافیا سرکار شکست دینے میں ناکام رہی تو آخری چال یہی بنتی تھی لنڈن میں بیٹھا نواز اور اس کے نو رتن کی بچھائی بساط پر یہ آخری مہرہ تھا بحر حال جس کے بھی ذہن کی یہ اخترا تھی خوب تھی میری جان تم اچھی طرح جانتے ہو کہ یہ سارا کرتب کس مداری کا ہے کون اس تمام کھیل کا مداری ہے اور کون بینیفشری ہے لیکن تمھارے بھونڈے الزام نے کہ مئی کا ذمہ دار عمران خان ہے تم نے اپنی تمام تعلیم کا ستیا ناس کر دیاور اپنی ڈگریوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دی کیوں کہ جھوٹ بولنا تمھاری نوکری کا تقاضا ہے ۔
قارئین وطن! پاک فوج زندہ باد ! اگر یہ سمجھتی ہے کہ وہ عمران خان کو شکست دے رہے ہیں خدا کی قسم بہت بڑی غلط فہمی کا شکار ہیں بقول ثمر جیلانی صاحب کے عمران نے سب کو شکست سے دوچار کر دیا ہے ہر گھر میں عمران کو داخل کر کے ۔ جرنل عاصم صاحب چھوٹے چھوٹے بچوں سے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگوانے اور ٹیلیویژن پر پی ٹی آئی کی جبران تصویری پریڈ شو کروانے کے بجائے پاک فوج کو نوازی شہبازی مافیا سے الگ رکھتے اور اپنے گڈ آفس کا استعمال کر کے الیکشن پر زور دیتے اس سے بے نیاز ہو کر کون جیتے گا کون ہارے گا تو افواج پاکستان کی ہر پاکستانی کے دل میں عزت و تکریم زیادہ ہوتی کاش ہمارے ملک کا سوچنے والا طبقہ اپنے اسلامی برادر ملک ترکی سے ہی کوئی سبق حاصل کر لے جہان پوری استعماری طاقتوں نے خاص کر یہود نے اردگان کو الیکشن میں شکست دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی تھی لیکن ترکی کی عوام نے بیرونی سازشوں کا گلا گھونٹ کر ثابت کر دیا کہ وہ ایک زندہ قوم ہے اے اللہ ہمیں بھی زندہ قوم بنا ئے اور گلی کوچوں میں جبر کے تلے پاک فوج زندہ باد کہنے والوں کے بجائے دل سے اپنے شہیدوں اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرنے کی سعدت فرمائے عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ 9مئی کا بینیفشری کون ہے اور کس نے اور کس کے خاندان نے جتنی ہماری پاک فوج کی توہین کی ہے اس کو پراپیگنڈے کی ہوائوں میں اڑایا نہیں جاسکتا نائین ایلیون کے مفہوم کو سمجھنے کی ضرورت ہے ،پاک فوج زندہ باد!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here