مڈ ٹرم الیکشن،سینیٹ میں اکثریت کی جنگ: 9 حساس نشستوں کی فہرست جاری

0
6

واشنگٹن (پاکستان نیوز)سینیٹ میں اکثریتی کنٹرول حاصل کرنے کے لیے سیاسی ڈراما انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ تمام اہم پرائمری انتخابات مکمل ہونے کے بعد موصول ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سی این این نے ان 9 سینیٹ نشستوں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے جو ایک پارٹی سے دوسری پارٹی کے پاس جانے کے لیے سب سے زیادہ حساس سمجھی جا رہی ہیں۔ ایوان بالا میں 51 نشستوں کی سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے ڈیموکریٹس کو نیٹ 4 نشستوں پر فتح درکار ہے، جس کے لیے انہیں نہ صرف اپنی تمام موجودہ نشستوں کا دفاع کرنا ہوگا بلکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے والی کم از کم 3 ریاستوں میں بھی کامیابی کا پرچم لہرانا ہوگا۔ فہرست کے مطابق نارتھ کیرولائنا، میئن، اوہائیو، الاسکا، اور آئووا میں ریپبلکن نشستوں پر ڈیموکریٹس نے جارحانہ مہم شروع کر رکھی ہے، جبکہ مشی گن اور نیو ہیمپشائر کی خالی نشستوں پر سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تاہم اس فہرست میں سب سے بڑی تبدیلی ٹیکساس اور جارجیا کے مابین درجہ بندی میں ہوئی ہے۔ ملک میں جاری سیاسی فرسٹریشن کی وجہ سے ٹیکساس اب جارجیا سے اوپر آ گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب ٹیکساس میں ڈیموکریٹک فتح کے امکانات کو جارجیا میں ریپبلکن کامیابی سے زیادہ قوی سمجھا جا رہا ہے۔ جارجیا واحد ایسی ریاست ہے جہاں ڈیموکریٹک سینیٹر کو 2024 کے الیکشن میں ٹرمپ کی جیت کے باوجود اپنی نشست کا دفاع کرنا ہے، مگر فی الوقت وہاں کے رائے شماری کے اعداد و شمار ڈیموکریٹس کے حق میں دکھائی دیتے ہیں۔ 18 اگست کی پرائمری کے قریب آتے ہی دونوں جماعتیں سینیٹ کی حتمی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here