روحانی اصلاحات!!!

0
135
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے گزشتہ دو ہفتے سے فیملی تعطیل کی وجہ سے اور طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے آپ سے تفصیلی بات نہ ہوسکی جس کا ملال ہے فی الوقت چند روحانی اصلاحات پڑھیں اور علم میں اضافہ کیجئے کیونکہ میرا طریقہ بالکل الگ ہے، میرا زور علم کے حصول پر اور دعا طلب کرنے کے طریقے پر ہوتا ہے ۔ الحمد للہ دنیا کا کوئی بابا عامل نہ یہ طاقت رکھتا ہے کہ وہ اپنے ہی کسی کام کو کرسکے پھر کیسے کسی دوسرے کا کام کرسکتا ہے یہ تو اللہ کا فضل کہ وہ دعائوں کو سنتے ہیں اور عزت رہ جاتی ہے ۔ایک بڑی بلا جس کو بندش کہتے ہیں جس کا خوف ہر کسی کو رہتا ہے ! بندش ۔ایک مغالطہ یہ بھی ہے کہ شائد بندش بندے کے دماغ کو باندھتی ہے ، علم نفسیات کی روشنی میں بندش بندے کے شعور کو عارضی یا مستقل متاثر کرسکتی ہے ۔(کچھ نفسیاتی بیماریاں پیدا کرکے)مگر subconscious mind پر بندش اثر اندوز نہیں ہوتی، کیونکہ لاشعور انسانی ذہن کا مرکزی پوائنٹ ہے ۔ اس کو محض تخلیاتی حد تک متاثر کیا جاسکتا ہے جیسے خوف وہم ڈر وغیرہ کی عارضی کیفیت میں مبتلا کردینا مگر مستقل طور پر اس پر کوئی کنڑول نہیں کرسکتا کیونکہ اگر لاشعور کو صوامت یا کسی بھی بندش کے طریقے کے مکمل طور پر متاثر کیا جاسکنا آسان و ممکن ہوتا تو سب سے پہلے عاملوں کے دماغوں کو ہی باندھا جاتا ، رجعت عمل وغیرہ سبھی لاشعوری حصے کو وقتی متاثر کرتے ہیں جو سنگلز کی صورت میں شعوری حصے یعنی conscious mind میں یقین و عقیدہ پیدا کردیتا ہے کہ لے بئی تینوں رجعت ہوگئی اے۔۔۔۔ یا تیرا بیڑا غرق ہوگیا اے۔۔۔ بس اسی عقیدے پر قائم معالج /عامل پھر اس وقت تک سکون نہیں پاتا جب تک کوئی neuro language processing کی کسی تکنیک سے شعوری یا لاشعوری طور پر عامل کے لاشعوری حصے سے وہ خوف نہ نکال دے۔امید ہے مندرجہ بالا تشریح سے آپ کو بخوبی اندازہ ہوگیا ہوگا بندش کیا ہے اور کیوں ۔۔اب بد اثرات کا توڑ ملاحظہ فرمائیں بشمول بندش آپ تعریف کیئے بنا نہ رہیں گے ۔شمع برائے دفع اثرات بد/ نحس اثرات ،نظر بد ، نحوست سحر اور دیگر جمیع طرح کے اثرات بد کے خاتمہ کے لیے عام الناس کے لیے مخصوص تحفہ پیش خدمت ہے ، یہ تحفہ بالخصوص سات آٹھ نو نئے مہینے کی تاریخوں کے لیے ہے اگر آپ کو شک و شبہات ہیں کہ آپ نظر بد یا کسی طرح کے تعویز دھاگے جناتی یاشیاطینی اثر کا شکار ہیں یا کسی حاسد وغیرہ کی طرف سے آپ کے خلاف کوئی کاروائی کی گئی ہے تو ایسی صورت میں اس عمل سے فائدہ اٹھائیے گا اور فیڈ بیک لکھئیے گا کہ کیسا رہا تجربہ ان شا اللہ خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔طریقہ استعمال ۔۔۔۔ایک موم بتی سفید رنگ کی لیجیے اور سات عدد کاغذ کے ٹکرے لیجیے ۔نیچے تصویر میں دیے گئے مخصوص اعداد کو کسی بھی پینسل یا سوئی کی نوک سے موم بتی پر ایسے ہی لکھیں جیسے لکھے ہوئے ہیں۔۔۔تین کاغذوں پر الگ الگ یہ اسما لکھیں۔۔۔۔چاند کی سات تاریخ کی رات کو عشا کے بعد یا کسی بھی وقت باوضو ہوکر اچھی سی خوشبو لگائیں ۔۔۔
موم بتی کو روشن کریں پھر
درود پاک اکیس بار پڑھیں
ستر بار یہ آیت پڑھیں
لو انزلنا ہذا القران عل جبل لرایتہ خاشِعا متصدِعا مِن خشیِ اللہِ-(سورہ حشر آیت 24)
پھر ستر بار یہ اسما پڑھیں
یاقابض یاضار یاقھار یاقوی یاصمد یاحی یاقیوم
پھر اکیس بار درود پاک کوئی بھی پڑھیں
یہ سب پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھوں پر پھونک مار کر پورے جسم پر مل لیں اور جو کاغذ لکھ کر رکھا تھا ان میں سے ایک کاغذ اٹھائیں جسم پر مل کر اسی جلتی ہوئی شمع کی لو پر جلا دیں راکھ کو سائڈ پر رکھ دیں۔۔۔
یہ ایک نشست پوری ہوگئی اسی طرح پھر سے دوسری نشست کریں اور خود پر دم کرکے دوسرا کاغذ جلائیں پھر تیسری نشست اسی طرح کریں۔۔۔۔ یعنی متواتر ستر ستر کی نشستیں کریں اور کاغذ جلاتے جائیں ۔۔۔۔
اس طرح تین نشستوں میں آپ کا پہلے دن کا عمل،مکمل ہوا پھر اگر شمع کچھ باقی بچ جائے تو اسے جلنے دیں پاس بیٹھے رہیں کچھ فاصلے پر۔۔۔ جب مکمل۔جل جائے تو اٹھ جائیں۔۔۔
سارے عمل کے بعد دعا مانگنا مت بھولیں۔۔۔۔
یہ طریقہ عمل ہے متواتر تین دن تک کرنا ہے۔۔۔۔ اسی طرح کرنا ہے ۔۔۔ ہر عام و خاص کو اسکی اجازت ہے۔۔۔ مسلط جنات کے معاملات کے علاوہ ہر طرح کے اثر بد وغیرہ کے لیے شافی علاج ہوگا ان شا اللہ۔۔۔۔۔
نوٹ
پڑھائی کے دوران سردرد۔ انکھوں پر وزن ۔ ابقائی انا ۔ جسم وزنی ہونا۔ دل بے چین ہونا ۔ جسم درد ہونا ۔ بھاری پن۔ بلڈ پریشر زیادہ ہونا ۔ سستی یا نیند کا ہونا یہ سب علامات عام ہیں روحانی مسائل کی صورت میں یہ محسوس ہوسکتی ہیں بس ہمت نہیں ہارنی تین نشستیں پوری کرکے اٹھنا ہے، ان شا اللہ جونہی پوری ہوں گی سر تا پائوں انرجی لیول کا فرق پتہ چل جائے گا کہ کیسے فریش ہوگئے ہیں۔۔۔۔
بالخصوص یہ دماغی بندشوں اور جسمانی طور پر جو بندشیں ہیں انکے لیے حیرت انگیز طور پر موثر ہوگا۔۔۔
پہلے یوم سے ہی معلوم ہونا شروع ہوجائے گا کہ کوئی عمل کیا ہے۔۔۔۔
سب کو اس طریق پر اجازت ہے ، ساتھ ساتھ فیڈ بیک لازم لکھئیے گا کہ آپ نے اس عمل۔سے اچھا یا برا کیسا تجربہ پایا۔۔۔۔۔۔
میرے پیش کردہ کسی بھی عمل۔سے فائدہ حاصل ہوتو مجھے میرے والسین و اساتذہ کرام اور شاگردوں کو اپنی دعا میں لازم یاد رکھئیے گا بہت شکریہ۔۔۔۔
اللہ کریم بطفیل حضورۖ تمام احباب کو تمام خیر کی تاثیرات سے نوازے آمین ثم آمین ۔
لیجئے اب اس تحفہ کی قدر کریں یہ گوھر آپ کو مفت بانٹ رہا ہوں ،امید ہے کوء قدر کرے آمین
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here