شریف فیملی کی 3 ملز سمیت 10شوگر ملز ڈیڑھ ارب کی نادہندہ

0
170

لاہور:

میاں شہباز شریف کی2 شوگرملز سمیت شریف فیملی کی3ملز گنے کی قیمت کی مد میں 1 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد رقم کی نادہندہ ہیں۔

کین کمشنر پنجاب نے گنے کے کاشتکاروں کو1 ارب 52 کروڑ روپے کی ادائیگی میں بلاجواز تاخیر پر 10شوگر ملز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں جن میں شریف فیملی کی ملکیتی3 شوگرملز اور پیپلز پارٹی کے رہنما ذکا اشرف اور تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر کے بھائی کی ملکیتی ملز بھی شامل ہیں۔

میاں شہباز شریف کی2 شوگرملز سمیت شریف فیملی کی3ملز گنے کی قیمت کی مد میں مجموعی طور پرکاشتکاروں کی1 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد رقم کی نادہندہ ہیں۔ کین کمشنر پنجاب نے نادہندہ شوگرملز کو 30 جولائی تک کسانوں کے بقایاجات ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here