غزہ پر دوغلی پالیسی ایک اور امریکی اہلکار مستعفی

0
45

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر جوبائیڈن کی اسرائیلی غزہ پالیسی کی وجہ سے محکمہ تعلیم کے سینئر اہلکار طارق حباش مستعفی ہو گئے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ تعلیم کے سینئر اہلکار طارق حباش نے صدر جوبائیڈن کے غزہ اسرائیل پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے استعفی دیا۔ حباش نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کی جا رہی ہے وہاں ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، بائیڈن انتظامیہ فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہے، اس کے علاوہ بائیڈن انتظامیہ کے 17 اہلکاروں نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا، اہلکاروں نے اپنے خط میں صدر جوبائیڈن پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here