”نظر بد”

0
54
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے ، اُمید ہے سرد ترین موسم سے آپ محفوظ ہونگے اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ موسم گرما کا انتظار کررہے ہونگے جو اب بہت زیادہ دور نہیں رہ گیا آج ایک اہم موضوع کا انتخاب کیا ہے ،جو دعائیں وطریقہ کار آپ کو پیش کیئے جارہے ہیں وہ مختلف سلاسل کے معمول میں ہیں جبکہ ان میں سے اکثر میں بھی تجویز کرتا رہتا ہوں ۔ دعائیں ہوں اسم الٰہی ہوں آیات کلام پاک کے وسیلے سے دعائیں کرنا معمول کی بات ہے اور اللہ پاک کی قدرت حکم الٰہی سے حرکت میں آکر دعائوں کے مستجاب ہونے کا باعث بنتی ہے اس کے زکر کے بغیر کلمہ گو کی روح مطمئن نہیں ہوتی اور اللہ پاک سے جب کسی بھی زبان کسی بھی مقام سے دعا کی جائے وہ ہر حاجت مند کی سنتا ہے اور دامن مراد بھردیتا ہے اللہ کے سوا کوئی نہیں حاجت روا ۔نظر بند کا توڑ انتہائی مجرب عمل :اکثر ہوتا یوں ہے کے نظربد کی وجہ سے ہماری صحت خراب ہو جاتی ہے اور ہم خوامخواہ اسپتالوں کے چکر کاٹ رہے ہوتے ہیں نظربد حق ہے نظر بد اونٹ کو ہانڈی تک اور انسان کو قبر تک پہنچا سکتی ہے، آج میں آپ کو نظر بد کا اثر ختم کرنے کاآسان عمل بتاتا ہوں۔7 عدد لال گول مرچیں لے کر ایک ایک مرچ پر 7،7 مرتبہ اپنے سر سے وار کر پھر سامنے رکھ کر تین مرتبہ درود شریف اول آخر اور 21 مرتبہ یہ اسم پاک (یا قابض یا حفیظ یا مالک یا قابض بحق ایاک نعبد و ایاک نستعین)پڑھ کر لال مرچوں پے دم کر کے مرچیں آگ میں ڈال دیں 5 دن کا عمل ہے کرنے سے نظر بد کا نام و نشان مٹ جائے گا جزاک اللہ خیرا کثیرا مشکور اجازتِ عام ہے سب کو بندش ختم کرنے کے لئے بہت اچھا مجرب عمل ہے یہ سب کریں۔دیگر : نظر بد کا اثر پڑتا ہے اور نظر بد کسی طلسمی جادو سے بھی تیز ترین اثر رکھنے والی قوت ہے،نظر بد کسی کو بھی بستر مرگ پہ لگا سکتی ہے ایک صدری عمل جو محترم حیات صاحب نے دیا تھا ،اللہ انہیں خوش رکھے ،یہ عمل اکثر گھر کہ بزرگ عورتوں کے استعمال میں رہتا ہے طریقہ عمل مندرجہ زیل ہے تین عدد سرخ مرچیں لیں اور ہر ایک مرچ کو سر پر سے سات بار واریں (یعنی چکر دیں )پھر ان تینوں مرچوں کو سامنے رکھ کر یا قابض یا حفیظ یا مالک یاقابض بحق ایاک نعبد وایاک نستعین گیارہ بار پڑھ کر پھونک مار دیں اور پھر ان تینوں مرچوں کو جلتی آگ میں پھینک کر جلا دیں مسلسل تین روز تک ایسا ہی کریں ان شا اللہ سخت سے سخت ترین نظر بد بھی ختم ہوجائے گی عام نظر بد صرف ایک ہی بار کرنے سے دفع ہوجاتی ہے
یاد رہے کہ یہ عمل زوال کے وقت یعنی جب سورج سر پر ہو تو ہرگز نہیں کرنا چاہیے باقی جس وقت چاہیں کرسکتے ہیں محترم قارئین کرام یہ سادہ ترین اور آسان ترین طریقہ کار آپ کریں گے تو حیرت میں پڑجائیں گے کیونکہ ان کے اثرات جب آپ اپنے اوپر یا معمول کے اوپر محسوس کریں گے، لوگ آپ کو فیڈ بیک دیں گے تو اس سے حوصلہ افزائی ہوگی بہتر ہو گھر میں نظر اتارنے کا کام بزرگ یا والد و والدہ میں سے کوئی کرے اور جب دعائیں پڑھ کر فارغ ہو رات کو سوتے وقت آیت الکرسی کا حصار کرے کس کا سادہ ترین طریقہ عرض کرتا ہوں تعوذ و تسمیہ شریف پڑھ کر آیت الکرسی تین مرتبہ ہاتھ پر دم کریں اور زور سے تالی بجائیں اور شھادت کی انگلی گھمائیں گھر کے چاروں طرف تصور سے کہ گھر کا حصار کردیا ہے اس سے آپ کا گھر منفی اثرات و دیگر کی طرح کی روحانی بلائوں و آفتوں سے محفوظ ہوجائیگا ان شا اللہ آخری بات قارئین سے گزارش ہے یہ مفت ملے تحائف کی قدر فرمائیں ہر چند آپ کو یہ موتی و گوھر مفت ملے ہیں لیکن ان کو پانے والے ہی جانتے ہیں کتنا وقت عمر عزیز کا صرف ہوا ان کو جمع کرنے میں ۔۔
دیگر علامات حاسدین کی طرف سے مسلط کردہ فلیتے و بد عملیات ان کی علامت اور کیفیات درج زیل ہوتی ہیں غور سے پڑھیں
معمولی و غیر معمولی اثرات شیطانی کا علاج۔۔۔
بہت سے اشخاص ایسے ہوتے ہیں جو یا تو نظر بد کا شکار ہوجاتے ہیں یا ان پر کسی حاسد مخالف دشمن کی جانب سے کسی طرح کا کوئی تعویز دھاگہ مثلا بندش یا بغض وغیرہ کا ٹونہ ٹوٹکا کروا دیا جاتا ہے۔۔۔
جس کے نیچے میں ہدف/متاثرہ شخص کی نفسیات یا دماغ و نفس پر اثرات بد/ شیطانی اثرات مختلف صورتوں میں باقی رہ جاتے ہیں جس کی موجودگی کی وجہ سے متاثرہ شخص دلی اور دماغی طور پر عجب کیفیات کا شکار رہتا ہے ۔مثلا شدید غصہ رہنا، چڑچڑاپن ، پورن گرافی کی طرف دماغ کا مبذول رہنا، تنہائی پسند ہونا، پاک و ناپاک میں عار محسوس نہ ہونا، بے راہ روی ، شہوانی خیالات و جمود کا مسلط ہونا، طبیعت میں بیزاری ، سستی ، بغیر کسی وجہ کے گھبراہٹ ، اینگزایٹی یا پینک اٹیک کا ہونا ، سیلف کانفیڈینس کا لوز ہوجانا ، بے وجہ خوف رہنا ، اعصاب کا کمزور اور کھوکھلے محسوس ہونا ازان نماز جیسی عبادات سے شدید بیزاری و چڑ ہونا وغیرہ جیسی کیفیات کثرت سے رہنے لگتی ہیں۔ نیز دیگر بھی بہت سے نفسیاتی و جسمانی مسائل شروع ہوجاتے ہیں۔یہ سب کارستانیاں نحوست و اثرات شیطانی کی ہیں جس کی وجہ سے امراض نفسیات و جسمانی پیدا ہوتے ہیں،ان سمیت ایسے دیگر بہت سے عوارض کے لیے ایک خاص الخاص صدری عمل پیش کررہا ہوں، ترتیب کو دو چار بار پڑھ لیجیے گا ان شا اللہ آسانی سے سمجھ آجائے گی۔
دس محرم کی عصر یا مغرب کے بعدایک موم بتی لیکر اس پر نیچے تصویر میں دیے گئے اعداد سوئی سے لکھیں پھر دوسری سائڈ پر یہ اسما و اعداد و حروف سوئی سے لکھیں۔جیسے ہی مغرب کی ازان ہو نماز پڑھ کر باوضو حالت میں کسی پرسکون جگہ پر پاک صاف ہوکر بیٹھیں۔
موم بتی کو روشن کرلیں
تعوذ 33 بار پڑھیں
بسم اللہ الرحمن الرحیم 19 بار پڑھیں اسکے بعد یہ آیت مبارکہ 313 بار پڑھیں
و اِما ینزغن مِن الشیطنِ نزغ فاستعِذ بِاللہِ-اِنہ سمِیع علِیم(سورہ الاعراف آیت ٠٠٢)
پھر پڑھنے والا اپنا دائیاں ہاتھ قلب پر رکھ کر پھونک مارے ۔۔۔ بس کام ختم ۔۔۔
اگر پانی کا ایک گلاس پاس رکھ کر اس پر پھونک مار کر پی لیا جائے تو سونے پر سہاگہ ۔۔۔
نوٹ ۔دوران پڑھائی اگر شمع جل کر ختم ہوجائے تو پڑھائی مکمل کرکے اٹھیں اور اگر پڑھائی مکمل ہوجانے کے بعد شمع باقی رہے تو جبتک شمع جل رہی ہے پرسکون پاس بیٹھ کر لاتعداف تعوذ پڑھتے رہیں۔۔۔۔
ویسے تو یہ عمل ایک ہی دن کا ہے ۔۔۔ لیکن اگر اسکو متواتر نو دن تک ایک وقت رکھ کر کرلیا جائے تو نئے پرانے تمام اثرات بد کا کافی و شافی علاج ہے۔۔۔۔
تمام احباب کو اسکی اجازت ہے۔۔۔۔اگر کوئی دس محرم کے بعد بھی کرنا چاہے تو اسکو بھی اجازت ہے مگر وقت وہی عصر کے بعد اور عشا سے پہلے کا رکھیں۔۔۔
اگر نو دن تک متواتر کریں تو معمول میں یہ بھی رکھیں کہ روزانہ کچھ نہ کچھ صدقہ لازم کریں ۔۔۔ بہتر صدقہ بطور معالج یہ تجویز کرسکتا ہوں کہ حسب توفیق خواہ ادھ پاو گوشت کا قیمہ لیکر بنیت صدقہ کسی جانور مثلا کتے یا بلی کو روزانہ نو دن تک ڈالیں۔ صدقہ ڈالنے کا کوئی مخصوص وقت نہیں جب بھی چاہیں کرسکتے ہیں،جو احباب کریں وہ مجھے میرے بزرگوں اساتذہ کو دعائوں میں یاد رکھیں اپنے تجربات سے بھی آگاہ فرمائیے گا ۔ بہت شکریہ اس کے ساتھ ہی قارئین کرام اجازت دیں، ملتے ہیں اگلے ہفتے ان شا اللہ
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here