”وضائف القرآن”

0
67
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے رمضان المبارک کی برکات اور اس ماہ کی عظمت کا فائدہ اٹھا کر کچھ مجرب وضائف پیش کررہا ہوں جو کتب میں بھی موجود ہیں اور اکثر راہ سلوک کے مسافروں کے معمول میں بھی ۔ میاں بیوی کی محبت اسم الہی یا غفور یا ودود اکتالیس لونگ لے کر ہر ایک پر 41-41 مرتبہ یہ اسما پڑھ کر کوئلوں کی آگ پر جلائیں۔ جب ایک لونگ پر پڑھ لیں اسے کوئلوں پر ڈال دیں اور کہیں فلان بن فلاں ( مطلوب کا نام بمع والدہ کے نام کے) کے دل میں فلان بن فلاں ( طالب کا نام بمع والدہ کے نام کے) کی شدید محبت پیدا ہو جائے اسطرح 41 لونگ پورے کریں۔ 11 21 یا 41 دن عمل کریں۔ ان شااللہ مطلوب طالب بن جائے گا۔ کشادگی رزق و روزگار کیلئے :- رزق کی کشادگی کے لیے بہترین عمل بعد نماز فجر اول و آخر 14، 14 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں 1400 مرتبہ یاوھاب پڑھیں۔ اس عمل کو زندگی کا معمول بنا لیں۔ ان ان شااللہ اپ کچھ عرصہ میں ہی رزق میں فراخی آتی دیکھیں گے۔ اس عمل کو پڑھنے والا کبھی رزق سے محروم نہیں رہے گا بلکہ اس کی اولاد بھی کثرت رزق سے فیض یاب ہو گی ان شا اللہ۔ کسی بھی وظیفہ میں کامیابی کے لیے نمازوں کی پابندی اور شریعت پر چلنا انتہائی ضروری ہے وگرنہ وظائف بھی آپکو فائدہ نہیں دے سکیں گے، حقوق اللہ و حقوق العباد کا خیال رکھنے والا اور رزق حلال کمانے والا محنتی شخص ان شااللہ مکمل فیض یاب ہو گا۔
بانجھ پن کا خاتمہ :- جس عورت کو اولاد نہ ہو رہی ہو انکے لیے یہ مجرب المجرب عمل ہے ان شااللہ اولاد ہو گی۔ *40* لونگ لیکر ہر ایک پر *7* مرتبہ اس درج ذیل آیت مبارکہ کو پڑھیں۔ *او کظلمات فِی بحر لجِی یغشاہ* *موج مِن فوقِہ موج مِن فوقِہ* *سحاب* *ظلمات بعضھا فوق بعض* *اِذا اخرج یدہ لم یکد یرھا* *ومن لم یجعلِ اللہ لہ نورا فملہ مِن نور”-*(سور نور آیت نمبر 40) جس دن عورت پاکی کا غسل کرے روزانہ سوتے وقت ایک لونگ کھاتی رہے۔ اس پر پانی نہ پیئے اور شوہر سے ہم بستر ہو ن شا اللہ عزوجل فضل ہوگا شادی ونکاح کیلئے :- جس لڑکے یا لڑکی کی شادی نہ ہو رہی ہو جن لڑکوں یا لڑکیوں کی شادیاں رک جاتی ہوں اور والدین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہو تو بعد نماز فجر اور عشا سورہ مزمل شریف سات سات مرتبہ پڑھیں اور دعا کریں۔ ان شا اللہ عزوجل گیارہ 21 یا 41 روز میں کوئی نہ کوئی سبب ضرور بن جائے گا۔ اور آسانی سے شادی کے مراحل طے پائیں گے۔ دیگر برائے رشتہ ونسبت:- نیک رشتہ کے حصول کے لیے نہایت آسان اور مجرب عمل ہے بعد نماز عشا دوبارہ وضو کر کے یعنی عشا کے وضو کے علاوہ دوبارہ وضو کر کے دو رکعت نماز نفل ادا کریں حاجت کی نیت سے کہ اللہ تعالی جلد نیک رشتہ عطا کرے۔ اور ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد گیارہ گیارہ بار سورہ اخلاص پڑھے۔ اور سلام پھیرنے کے بعد 129 مرتبہ یا لطیف پڑھ کر اپنے مقصد کے لیے دعا کریں۔ ان شااللہ بہت جلد نیک رشتہ مل جائے گا نوٹ جن کی شادی وغیرہ پر بندش ہو وہ پہلے بندش کا علاج کریں پھر وظائف کریں۔ کالایرقان ہیپاٹائٹس :- جس کو کالا یرقان ہو۔وہ صبح شام سات سلام گیارہ بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے گیارہ دن لگاتار پی لیں۔ان شااللہ یرقان کا نام بھی باقی نہیں رہے گا۔ *سلام قولا من رب الرحیم* *سلام علی نوح فی العالمین* *سلام علی موسی وھارون*
*سلام علی ابراھیم* *سلام علی الیاسین* *سلام علی المرسلین* *سلام ھی حتی مطلع الفجر* اجازت کے لئے انفرادی رابطہ کی ضرورت نہیں کوء بھی کلمہ گو مسلمان کرسکتا ہے بہتر ہو اپنے سلسلہ کے بزرگ سے اجازت لے تو بہتر ہے لیکن لازمی شرط نہیں ۔ گھریلو جھگڑوں سے نجات کیلئے :- 1 کلو چینی لیکر اکیلے کمرے میں رکھ کر 2 رکعات نفل نماز پڑھیں عمل کی کامیابی کی نیت سے۔ اسکے بعد 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں پھر سلام قولا من رب رحیم 58 مرتبہ پڑھیں پھر سور یسین 5 بار اور آخر میں پھر 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور پھر چینی پر دم کریں اور متاثرہ افراد کو روز کھلائیں یا پلائیں اور اگر آپ کھلا پلا نہیں سکتے تو اسی چینی کو سات دن متواتر کسی قبرستان یا ویرانے میں اتنا گرائیں کہ پاں کے نیچے نہ آئے اور چیونٹیاں کھائیں اور روزانہ دو رکعت نفل پڑھیں اور سجدے میں 313 بار یاودود پڑھیں اور اس کے بعد ان افراد کی صلح کی دعا کریں سجدے میں ہی۔ ان شااللہ 7 دن میں آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔ اگر ضرورت پڑے تو عمل دہرائیں۔ حل مشکلات پریشانیوں واضطراب سے نجات :- لا ِلہ ِلا نت سبحان ِنِی نت مِن الظالِمِین
بارہ سو مرتبہ بعد نماز عشا پڑھے پڑھتے وقت تھوڑے پانی میں عرق گلاب ڈال کر اپنے پاس رکھ لیں اور وظیفہ شروع کرنے سے قبل وہ پانی پیے یعنی ہر سینکڑہ پر ایک گھونٹ پانی پیے شروع کرنے سے قبل سات مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی جائے یہ وظیفہ چاند دیکھنے کے بعد پڑھا جائے انشااللہ تعالی ضرور کامیابی ہوگی ہر قسم کی بندش توڑ :- اگر بندش سخت ہے بہت وظائف کر لیے علاج بھی کرا لیا ہے لیکن فائدہ نہیں ہوا ہے تو پھر ساتھ میں اس طریقہ کو بھی کریں صرف 7 دن… کیسی بھی بندش ہو سو فیصد ختم ہو جائے گی. سب سے پہلے سواکلو گوشت کا صدقہ کریں۔ اس عمل کو بعد نماز عشا کرنا ہے۔ سب سے پہلے 4 رکعت نماز نفل حاجت بندش ختم کرنے کی نیت سے پڑھیں۔ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 49 بار آیتِ کریمہ پڑھنی ہے۔ اس کے بعد اول آخر درود شریف 3 بار کے ساتھ سورہ یاسین شریف 7 مبین کے ساتھ اس طرح پڑھنی ہے کہ ہر مبین پر 49 بار آیت کریمہ پڑھنی ہے. (سورہ یسین مبین در مبین پڑھنے کا طریقہ سمجھ نہ آئے تو سمجھ لیں) بعد عمل دعا کریں۔ پانی اور تیل پر دم کریں. پانی پیتے رہے اور تیل کیلئے استعمال کریں۔ اللہ پاک نے چاہا تو 7 دن کے اندر اندر ہر قسم کی بندش ختم ہو جائے گی۔انشااللہ محترم قارئین یہ روحانی علاج معالجہ انتہائی زمہ داری کا کام ہے اور انتہاء علم و مشاھدہ اور ارتکاز توجہ کا متقاضی بھی آجکل لوگ چاہتے ہیں چٹ منگنی پٹ بیاہ کسی بھی عامل بابے کو پکڑا پیسے دیئے اور سمجھا کام ہوگیا جبکہ ایسا نہیں ان معاملات میں سب سے اہم تشخیص ہوتی ہے ایک قابل ستارہ شناس اور روحانی اسکالر آپ کا ڈیٹا لیکر اس کو پڑھتا ہے اور پھر تدبیر سے آپ کو کچھ وظائف یا تعویزات دیتا ہے ھدایات دیتا ہے بالکل ڈاکٹری علاج کی طرح جس میں ٹیسٹ ہوتے ہیں تشخیص ہوتی ہے اور پھر دوا علاج شروع ہوتا ہے پرہیز بتایا جاتا ہے اور آپریشن تجویز کیا جاتا ہے نہ جانے لوگ بابوں اور عاملوں پر یقین رکھتے ہیں لیکن جو آیات یا اسم الہی وہ بتارہاہے اس پر یقین کریں اس تمام کام میں عامل صاحب کچھ نہیں کرتے کرنا آپ نے ہے آپ کو ہزارہا اعمال و وضائف بتادوں لیکن کرنا آپ کا کام ہے جو کھودے گا وہ کھائے گا ۔۔ اجازت دیں اگلے ہفتے تک ملتے ہیں پھر رمضان المبارک کے مہینے میں نادار و سفید پوش لوگوں کا خیال رکھیں اپنے رشتہ دار و عزیزوں سفید پوش لوگوں کو عید کے وقت نہ بھولیں انکا فطرہ عیدی اور تحفہ ابھی روانہ کردیں شکریہ
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here