وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کیلئے دائر نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

0
107

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نظر ثانی درخواست پر جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 6 اگست کو سماعت کرے گا، فیصلے پرنظرثانی کیلئے درخواست گزار روشن بریرو نے درخواست دائر کی ہے جس میں مراد علی شاہ کی دہری شہریت پر نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد

 

واضح رہے کہ  سپریم کور ٹ میں مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ مرادعلی شاہ نے بیان حلفی میں دہری شہریت کا ذکر نہیں کیا، دہری شہریت چھپانے پر وہ صادق و امین نہیں رہے، اس لیے انہیں نااہل کیا جائے۔

عدالت عظمیٰ نے 23 جنوری 2019 کو فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی تھی۔ عدالت نے قرار دیا  تھا کہ ریٹرننگ آفیسر نے مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی تھی،  لیکن درخواست گزار نے ریٹرننگ آ فیسر کے حکم کو قانونی فورم پر چیلنج نہیں کیا، بلکہ براہ راست ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس نے اسے مسترد کردیا، معاملہ میں ہائیکورٹ کا درخواست مسترد کرنا بالکل درست ہے، درخواست گزار مراد علی شاہ کا سیاسی حریف ہے اور صرف سیاسی حریف ہونا کسی کی نیک نیتی ظاہر نہیں کرتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here