بلاول نے میرا استعفیٰ مانگا تو ان کے ہاتھ میں دوں گا، شیخ رشید

0
351

کراچی:

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے میرا استعفیٰ مانگا تو ان کے ہاتھ میں استعفیٰ دوں گا۔

کراچی میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کو استعفیٰ نہیں دوں گا، لیکن بلاول بھٹو زرداری مجھ سے استعفیٰ مانگے تو ان کے ہاتھ میں استعفیٰ دوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مریم آنکھ دکھا کر باپ کو بچانا چاہتی ہیں اور شہباز شریف جی حضوری کرکے بیٹے کو بچانا چاہتے ہیں، میں راولپنڈی کی ایک سیٹ کا لیڈر ہوں جو سب پر بھاری ہے، آصف زرداری نے کہا تھا کہ صادق سنجرانی میرا بچہ ہے، انہوں نے اپنا بچہ بچالیا ہے، تو اب رو کیوں رہے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here