وزیراعظم کا امن کے لیے وژن واضح ہے، آرمی چیف

0
82

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا امن اور علاقائی رابطوں کے لیے وژن واضح ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی سنجیدہ اور غیر مشروط حمایت کے بغیر کامیابی ممکن نہ تھی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا امن اور علاقائی رابطوں کے لیے وژن واضح ہے، قومی طاقت کے تمام عناصر متحد ہو کر وژن کو حقیقت کی شکل دے رہے ہیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ خطے میں دیرپا امن، ترقی اور استحکام کو یقینی بنا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here