درود شریف کی اہمیت !!!

0
33

درود شریف کے اندر ایک پورا نظام پوشیدہ ہے،ہم اپنی لغت میں اسے نظام محبت اور نظام رحمت کہہ سکتے ہیں۔ درودشریف پڑھتے ہی یہ پورا نظام حرکت میں آجاتا ہے۔ مختصر طور پر اس نظام کو سمجھ لیں ،درودشریف پڑھنے والے نے اللہ تعالیٰ سے محبت کا ثبوت دیا کیونکہ درودشریف پڑھنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے ،یہ ہوئی پہلی محبت۔ درود شریف پڑھنے والے نے حضور اقدس ۖ سے محبت کا ایک حق ادا کیا، یہ محبت ایمان کے لئے لازمی ہے جب تک رسول اللہ ۖ کی محبت ہمیں ہر چیز سے بڑھ کر حاصل نہیں ہوگی، اس وقت تک ہمارا ایمان کامل نہیں ہوسکتا ،اعتبار والا ایمان وہی ہے جس میں حضور اقدسۖ سے محبت سب سے بڑھ کر ہو ،ہمیں حضور اقدس ۖ کی ظاہری صحبت حاصل نہیں ہوئی مگر ہم آپ ۖ کی محبت تو پا سکتے ہیں یہ محبت ہمیں جس قدر زیادہ نصیب ہوگی اسی قدر ہمارے دل میں آپۖ کی زیارت، شفاعت، صحبت اور تذکرے کا شوق بڑھے گا، درودشریف میں بندہ اپنی اسی محبت کا اظہار کرتا ہے ،یہ ہوئی دوسری محبت ہم نے محبت سے درود شریف پڑھا تو درودشریف کی خدمت پر مامور ملائیکہ نے اسے محبت سے اُٹھایا اور سنبھالا ، ان عظیم ملائیکہ یعنی فرشتوں کے عجیب و مختلف حالات حدیث شریف کی کتابوں میں آئے ہیں ،یہ معزز فرشتے درود شریف کو اُٹھانے، سنبھالنے اور پہنچانے کی خدمت انجام دیتے ہیں بہت تیزی اور محبت سے انجام دیتے ہیں۔ فرشتوں کو درودشریف سے محبت ہے ،اس کا ثبوت قرآن مجید میں موجود ہے۔ یہ ہوئی تیسری محبت پھر اللہ تعالیٰ نے ایک وسیع طاقت اور سماعت رکھنے والا ایک فرشتہ (ایک روایت میں دو فرشتے)مقرر فرما رکھے ہیں، جو درودشریف پڑھنے والے کو بڑی محبت بھری دعا دیتے ہیں اور کہتے ہیںکہ غفرانک اللہ اللہ تعالیٰ تیری مغفرت فرمائے ۔فرشتے کی اس دعا پر دیگر فرشتے آمین کہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اس دعا کو قبول فرماتا ہے۔ یہ ہوئی چوتھی محبت۔ فرشتوں نے یہ درودشریف حضور اقدس ۖ تک درود شریف پڑھنے والے کی ولدیت کے ساتھ پہنچا دیا کہ یا رسول اللہ ۖ ! فلاں بن فلاں نے آپ پر صلو اة سلام بھیجا ہے آپ ۖ اس صلو اةو سلام کا محبت کے ساتھ جواب ارشاد فرماتے ہیں، سبحان اللہ! حضرت آقا مدنی ۖ کا جواب آپ ۖ کی ہمارے لیے دعا رحمت اور ہمارے لیے سلام یہ ہوئی پانچویں محبت۔ اب ان پانچ محبتوں کے بعد محبت کے مے خانہ کا اصل دور شروع ہوتا ہے ،وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ توجہ خاص فرماتا ہے اور پھر اس بندے پر محبت اور رحمت کی بارش فرما دیتا ہے۔
دس خاص رحمتوں کا نزول دس درجات کی بلندی
دس گناہوں کی معافی اور معلوم نہیں کیا ،کیا انعامات
تو زمین سے لے کر عرش تک کیسا زبردست نظام محبت و رحمت متحرک ہو گیا اب جس بندے کو یہ نعمت نصیب ہوئی ،اس کا کونسا مسئلہ ہے جو حل نہیں ہوگا اور کونسی پریشانی ہے جو دور نہیں ہوگی،درود پاک کے ہر وقت جاری ورد کی بابرکات سے آپ سب کی تمام پریشانیاں، مسائل، تکلیفات، بیماریاں، حاجات رفع ہوں گی اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے سب امتحانات میں کامیابی اور ترقی کیلئے راہیں کھلتی جائیں گی اور پرسکون قلبی ماحول میں تحفظ اور عزت نفس محفوظ رکھنا اور بزرگی یقینی طور پر حاصل ہونگے انشااللہ ۔
سب لوگوں سے مل کر یہ پیغام آگے بھیجنے کی التماس ہے کہ تمہاری کوشش سے زیادہ سے زیادہ گروپ میں اور اکاونٹ میں شیئرنگ کریں، تمام عوام الناس کو جہاں ہیں وہاں پر پہنچے اور عملی نیک اور با حیا کامیاب زندگی گزارنے کی توفیق اور ترغیب دلائی جائے اور سب مسلمان بہن بھائیوں کے لئے یہ صدقہ جاریہ بن جائے اور سب اُمتیوں کی مغفرت کا سبب بنے۔ جناب اپنا اور دوسرے لوگوں کی عزت نفس و اعتماد کا خیال رکھیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here