نیند کیوں رات بھر نہیں آتی !!!

0
81
رعنا کوثر
رعنا کوثر

نیند کیوں رات
بھر نہیں آتی !!!

شام کا وقت اکثر لوگوں کے لئے اُداسی لے کر آتا ہے، خاص طور پر جب سورج ڈوب رہا ہو ویسے بھی امریکہ میں اور شاید دنیا کے اور مسالک میں بھی خاص طور سے یورپ اور ترقی یافتہ ملکوں میں ایک بات اور بھی دیکھنے میں آتی ہے کے کافی تعداد نیند نہ آنے کی وجہ سے پریشان ہے۔ ایک زمانہ تھا نیند نوجوانوں اور بچوں کے اوپر سوار رہتی تھی لوگ ایسی ست نیند سوتے تھے کے جگانا مشکل ہوتا تھا، کانوں میں بگل بھی بجا تو تو اُٹھ کر نہ دیکھیں۔ بچے کہیں بھی کونے میں سوئے ملتے ابھی کھیل رہے ہیں، ابھی سو گئے۔ بوڑھے کہیں بھی منہ کھول کر سوتے ہوئے نظر آتے ،سوائے ان مائوں کے جن کے بچے چھوٹے ہوتے نیند نہ آنے کی شکایت نہیں کرتے بلکہ نیند نہ ہونے کی شکایت کر گئیں اب تو یہ حال ہے کے ہر کسی کو نیند نہ آنے کی شکایت ہوگئی ہے امریکہ میں بے چین لوگوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے خاص طور سے وہ لوگ جو امیروں کی فہرست میں شامل ہیں ان کو اتنا ذہنی تنائو رہتا ہے کے وہ نیند نہ آنے کے لئے اتنے پریشان ہوتے ہیں کے باقاعدہ ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہیں ڈاکٹرز بھی باقاعدہ ٹریننگ لے رہے ہیں سرٹیفکیٹ لے رہے ہیں کے کیسے لوگوں کو نیند کی طرف واپس لائیں اس لئے بہت حیرت ہوتی ہے کے نیند میں پیاری چیز لوگوں سے روٹھ گئی ہے جب ایک بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کو سب سے زیادہ نیند اور دودھ کی طلب ہوتی ہے وہ سوتا ہے اٹھتا ہے دودھ پیتا ہے یہی اس کے لئے قدرت کا تحفہ ہوتا ہے وہ اسی طرح بڑا ہوجاتا ہے جب تک ناسمجھ ہوتا ہے نیند اسی کے لئے سب سے بڑا تحفہ ہوتا ہے جوں جوں بڑا ہوتا ہے آج کل کے حالات میں نیند ہی نہیں آتی ہے صرف ایک جملہ سننے کو ملتا ہے کے ہم بہت پریشان ہیں ہر چیز میں تنائو کاشکار یہ بچے الٹی سیدھی غذائیں کھا کر نیند سے ہی محروم ہوجاتے ہیں مشروبات شکر کا استعمال حد سے زیادہ کھانا پینا نیند ہی کے اڑتا ہے۔ حالانکہ ہر زمانے میں زندگی بہت مصروف رہی ہے لوگ پریشان بھی رہتے تھے۔ بزرگوں کے لئے بچوں کی شادی بیاہ سے لے کر گھر کے اخراجات تک کا بوجھ ذہن پر سوار رہتا تھا مگر نیند سے محروم نہ تھے۔ ہمارے نبیۖ کے اوپر ذمہ داریوں کا بوجھ تھا ایک امت کو سنبھالنا تھا دین کا پیغام پھیلانا تھا ہر دن کے اپنے مسائل تھے دشمن تھے مگر اللہ پر یقین تھا تو نیند سے محروم نہ تھے۔ شام کے افکار کو اگر آپ پڑمیں تو اس کا ترجعہ یہی ہے کے نیکی کی طاقت اللہ کی طرف سے ہے۔ جو اس نے چاہا وہی ہوا اور جو اس نے نہ چاہا وہ نہ ہوا۔ اسی کو ہر بات کا علم ہے اگر ان آیات پر غور کرتے ہوئے لینیں تو غم وفکر دور ہوں گے اور نیند بھی آئے گی۔ یعنی اللہ پر یقین اور توکل بے چینی پریشانی کو دور کرتا ہے اور ہی چیزیں نیند کو انسان سے دور کرنے والی ہیں۔ نیند نہ آنا ایک ایسی تکلیف ہے جو انسان کو غوروفکر نہیں کرنے دیتی کبھی بھی چیز پر فوکس کرنا مشکل ہوتا ہے انسان نیند کی گولیاں کھاتا رہتا ہے اور اپنے آپ کو سلانے کی کوشش کرتا ہے خاص طور سے امیر لوگوں میں یہ بیماری بہت ہے کیونکہ وہ پیسہ بنانے میں اپنی جان اپنی زندگی سب کچھ لٹا دیتے ہیں بہت بعد میں احساس ہوتا ہے کے نیند جیسی پیاری نعمت کے علاوہ ہر نعمت ہے پھر شراب ڈرگ پڑھائی کا بوجھ نوکریوں میں باس اور اردگرد کام کرنے والوں کا دبائو نوجوانوں کی نیند اڑا دیتا ہے۔ خراب غذائیں باہر کے کھانے سوڈا اور کیک سب ہی کچھ نیند خراب کرتے ہیں اس لئے اگر اپنی نیند عزیز ہے تو اس کو ہر چیز پر مقدم کرلیں نیند کو بھگائیں نہیں بلکہ نیند کو اپنا دوست بنائیں پرسکون زندگی اردگرد کی چھوٹی چھوٹی چیزوں سے محبت جے کار کی سوچ اور دولت کی طلب چھوڑ کر زندگی کو خوشگوار بنائیں۔ ورنہ امریکہ کے بے شمار لوگوں کی طرح نیند نہ آنے کی وجہ سے شکایت پیدا ہوجائے گی۔
٭٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here