لاہور:
کامیڈین امان اللہ کو دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں۔
پاکستان کے معروف کامیڈٰین امان اللہ خان کو دل کا دورہ پڑا ہے اور انہیں ڈاکٹر اسپتال لاہور کے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
کامیڈین کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے امان اللہ کا علاج شروع کر دیا ہے تاہم حالت تشویشناک ہے، پرستاروں سے دعاؤں کی اپیل ہے۔
معروف کامیڈین امان اللہ کی طبیعت کچھ دنوں سے انتہائی ناساز ہے اور وہ سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال زیرعلاج تھے۔