سفولک پارٹی کے سربراہ رچ شیفر کیخلاف FBIکی تحقیقات کا آغاز

0
8

نیویارک (پاکستان نیوز)ایف بی آئی نے نیویارک کے علاقے سافولک کاؤنٹی کے طویل عرصے سے ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رچ شیفر کیخلاف ووٹ خریدنے اور سیاسی اثر و رسوخ کے غلط استعمال کے الزامات پر باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ سارا تنازعہ پارٹی کے اندرونی انتخابات کے دوران سامنے آیا جب ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنی دوبارہ کامیابی کے لیے کمیٹی کے اراکین کو مبینہ طور پر مالی مراعات اور نوکریوں کی پیشکش کی تھی۔ نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول نے اس پوری تحقیقات کو سیاسی عداوت اور انتقامی کارروائی قرار دیا ہے جبکہ دوسری جانب رچ شیفر اور ان کے قانونی مشیران نے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس معاملے پر مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور کچھ مقامی رہنماؤں کے انٹرویوز بھی کیے گئے ہیں۔ اس طرح کے سنجیدہ الزامات نے علاقائی سطح پر سیاسی شفافیت اور احتساب کے حوالے سے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے جبکہ عوام اب اس معاملے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے منتظر ہیں۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here