ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی باضابطہ کارروائی کا آغاز

0
105

ڈیموکریٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی باضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا ،پارٹی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر کا جوابدہ ہونا ضروری ہے۔

امریکی صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے یوکرین پر دباؤ ڈالا کہ وہ2020 کے صدارتی انتخابات میں ان کے ممکنہ حریف جو بائیڈن سے متعلق تحقیقات کرے۔

ڈیموکریٹ پارٹی کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر کا جوابدہ ہونا ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ صدر کے اقدامات سے ان کی آئینی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے اس اقدام کو ’کچرا‘ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے ایوان نمائندگان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے حق میں 235 میں سے 145 ڈیموکریٹس اراکین شامل ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here