ظہیر عباس نے سرفراز احمد کو طویل مدت کیلیے کپتان بنانے کا مطالبہ کردیا

0
852

کراچی:

سابق عظیم بیٹسمین ظہیر عباس نے سرفراز احمد کو طویل مدت کیلیے کپتان بنانے کا مطالبہ کردیا۔

ظہیر عباس نے پی سی بی پر زور دیاکہ ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری کیلیے اس تجویز پر عمل کیا جائے، انھیں کم سے کم آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کرنا چاہیے تھا، ظہیر عباس نے بورڈ کو مشورہ دیا کہ وہ تجربات کے بجائے طویل المدتی پالیسیاں مرتب کرے۔

انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ نئے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کی سیریزدرسیریز پرفارمنس کی بنیاد پر کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here