لاہور:
حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز اور صاف پانی اسکینڈل کیس میں عبوری ضمانت کے لیے الگ الگ درخواستیں دائر کردی ہیں جس پر سماعت جاری ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کرپشن کیس میں عبوری ضمانت کے لیے الگ الگ درخواستیں دائر کردی ہیں، جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کی طرف سے رمضان شوگر اور صاف پانی کیس میں گرفتاری کا خدشہ ہے، نیب پہلے بهی سیاستدانوں کو کسی اور انکوائری میں بلا کر دوسرے مقدمات میں گرفتار کر چکا ہے، خدشہ ہے کہ نیب مجهے بهی کسی اور انکوائری میں بلا کر رمضان شوگر اور صاف پانی اسکینڈل میں گرفتار کرسکتا ہے۔