پیرس فیشن ویک میں ماہرہ خان کے جلوے عروج پر

0
89

پیرس:

پیرس فیشن ویک میں ماہرہ خان کے جلوے جاری ہیں جب کہ دنیا بھرمیں موجود اداکارہ کے مداح ان کی تعرفیں کرتے نہیں تھک رہے۔

خوشبوؤں کے شہرپیرس میں جاری پیرس فیشن ویک میں ماہرہ خان کے جلوے جاری ہیں۔ اداکارہ کے اسٹائل، ملبوسات اور پراعتماد ہونے کے ہنرکودنیا بھرمیں موجود ان کے مداح خوب سراہ رہے ہیں۔

اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں اپ لوڈ کی گئیں نئی تصاویربھی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہیں۔

 

ماہرہ خان رواں سال کانزمیں شرکت نہیں کرسکیں تھیں تاہم وہ اب پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جو پیرس فیشن ویک میں  حصہ لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پیرس فیشن ویک 23 ستمبرسے یکم اکتوبرتک جاری رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here