ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں31اکتوبر تک توسیع

0
132

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔ ٹیکس دہندگان اب31 اکتوبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کرواسکیں گے۔

واضح رہے کہ 30 ستمبر تک مجموعی طور پر صرف 4لاکھ 41 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے وصول ہوسکے ہیں اور ٹیکس گوشواروں کے ہمراہ ایف بی آر کو محض ڈیڑھ ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوسکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here