اسلام آباد:
رواں سال پاکستان کے آموں کی تاریخی برآمدات ہوئی، اب تک پاکستان ایک لاکھ 15 ہزار ٹن آم برآمد کیا جا چکا ہے۔
وزارت تجارت کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں سی ای او پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ محمد اشرف نے بتایا کہ رواں سال پاکستانی آموں کی برآمدات میں 42 فی صد اضافہ ہوا،دنیا کے 57 ممالک کو آم برآمد کئے گئے،آموں کی ایک لاکھ 20 ہزار ٹن برآمد متوقع ہے۔