شعیب ملک ٹی 20 کرکٹ میں 9 ہزار رنز بنانے والے چوتھے بیٹسمین بن گئے

0
87

پروویڈینس:

پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 9 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے۔

شعیب ملک نے گزشتہ روز بارباڈوس ٹرائیڈینٹس کیخلاف میچ میں گیانا ایمازون واریئر کی جانب سے 19 بالز پر 32 رنز بنانے کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا۔ شعیب نے اب تک 356 ٹوئنٹی 20 میچز میں 9014 رنز بنالیے ہیں۔

مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز کا اعزاز فی الحال ویسٹ انڈین کرس گیل کے پاس ہے جنھوں نے 13051 رنز اسکور کیے ہیں، نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم 9922 اور ویسٹ انڈین کیرون پولارڈ 9757 رنز کے ہمراہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here