کراچی پورٹ پر چینی کارگو جہاز برتھ سے ٹکرا گیا

0
161

جہاز ٹکرانے سے برتھ کو معمولی نقصان ہوا جو جہاز کے مالکان ادا کریں گے، ترجمان کے پی ٹی (فوٹو: فائل)

کراچی: کراچی پورٹ پر چینی کمپنی کا کارگو جہاز برتھ اور ایک جہاز سے ٹکرا گیا نیتجے میں برتھ اور دونوں جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔

کراچی پورٹ پر چینی جنرل کارگو جہاز ’ڈاژن‘ برتھ نمبر پر 25 سے ٹکرا گیا اور ٹکرانے کے بعد برتھ 26 پر کھڑے جہاز ’ایم وی دیالا‘ سے ٹکرا گیا۔

ترجمان کے پی ٹی کے مطابق معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق جہاز کی ٹکر معمولی تھی جس سے برتھ اور جہازوں پر رگڑ لگی ہے تاہم جو بھی نقصان ہوا ہے کہ وہ ’ڈاژن‘ جہاز کے مالکان ادا کریں گے اور نقصان کا تخمینہ اور ادائیگی پی اینڈ آئی کلب کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here