کراچی:
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان فلم ’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ میں فہد مصطفیٰ کی ہیروئن بنیں گی۔
ماہرہ خان کا شمارپاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جب کہ فہد مصطفیٰ کوبھی پاکستان کا سلمان خان کہا جاتا ہے جن کی آج تک کوئی فلم باکس آفس پرناکام نہیں ہوئی۔ لیکن یہ دونوں سپراسٹارز آج تک کسی فلم میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے تاہم اب ماہرہ اور فہد کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ یہ دونوں ہدایت کار نبیل قریشی کی فلم’’قائد اعظم زندہ باد‘‘میں مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو ’’ہاں‘‘کردی
ہدایت کار نبیل قریشی نے یہ خبر سوشل میڈیا پرشیئر کرتے ہوئے کہا فہد مصطفیٰ اورماہرہ خان بولو ہاں کہ نا؟ جس کے جواب میں ماہرہ خان نے جوابی ٹوئٹ میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، جی ہاں۔
ایکشن کامیڈی فلم ’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی، جس میں فہد مصطفیٰ پولیس انسپیکٹر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کا سلمان خان ہوں، فہد مصطفیٰ
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے ماضی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ بطور اداکار فہد مصطفیٰ کی بے حد عزت کرتی ہیں۔ انہوں نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا لیکن وہ فہدکے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔