کراچی:
ایرانی حکام نے معیار پر پورا نہ اترنے والے 14ہاٹ واٹر پلانٹس کو منظوری دینے سے انکار کردیا۔
ایران کے محکمہ قرنطینہ کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے گزشتہ دنوں پاکستان کا دورہ کیا۔ جہاں ڈی پی پی کی جانب سے ایرانی محکمہ قرنطینہ کے وفد کو پاکستان سے ایران آم کی بر آمد کیلیے مختلف شہروں میں نصب کیے گئے ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا دورہ کرایا گیا۔
اس ضمن میں ذرائع کے مطابق ایرانی محکمہ قرنطینہ کے وفد کو مجموعی طور پر 19 ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا دورہ کرایا گیا۔