لاہور:
لندن کے ڈاکٹروں نے نواز شریف کی طبیعت کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر علاج کے لیے آنے کا مشورہ دیا ہے۔
نواز شریف کی لندن بجھوائی گئی رپورٹس پر برطانوی طبی ماہرین کا جواب آگیا ہے جو کہ فون اور ای میل کی صورت میں شہباز شریف کو موصول ہوا ہے۔
لندن کے ڈاکٹروں نے رپورٹ دیکھ کر کہا ہے کہ نواز شریف کی حالت خاصی تشویش ناک ہے، پلیٹ لیٹس کا اس طرح کم ہونا خطرناک ہے مریض دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ مرض کیا ہے۔
ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے مریض کو چیک اپ کے لیے لایا جائے، اب نواز شریف اور ان کے خاندان والوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ کہاں علاج کروانا ہے؟ اگر لندن جانا ہے تو کب جانا ہے اس کا فیصلہ شریف خاندان ہی کرے گا۔