حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کن شرائط پر معاہدہ ہوا؟ سات نکات جاری

0
283

اسلام آباد:

آزادی مارچ پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے سات نکات ہیں، معاہدے کے بعد جمعیت علمائے اسلام کو این اوسی جاری کردیا گیا ہے۔

معاہدے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور جے یو آئی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے دستخط ہیں۔ معاہدے کے نکات کے مطابق آزادی مارچ ایچ نائن اتوار بازار میٹرو ڈپو پر منعقد ہوگا، حکومت ریلی کے شرکا کے راستے سمیت کھانے پینے کی ترسیل میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی، آزادی مارچ کے شرکا شہریوں کے بنیادی حقوق سلب نہیں کریں گے، جلسے کے شرکا مختص کردہ جگہ سے غیر قانونی طور پہ باہر نہیں جائیں گے، اندرونی سیکیورٹی جلسہ منتظمین کی ذمہ داری ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here