روینا ٹنڈن کا پاکستانی شہری کوسلام

0
456

ممبئی:

بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن مودی کے پاکستان کے خلاف زہریلے پروپگینڈے کے باوجود پاکستانی شہری کی تعریف  کیے بنا نہ رہ سکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراداکارہ نے بھارتی طیارے سے متعلق خبرکا ذکرکیا جس میں بھارتی شہرجے پورسے مسقط جانے والی عمان ایئرلائن کی پرواز آسمانی بجلی کی زد میں آگئی تھی اور پائلٹ حواس باختہ ہوگیا تھا جس کے بعد پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولرنے بہت مہارت سے پروازکوحادثے سے بال بال بچانے میں مدد دی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے طیارے پربجلی گرگئی

 

اداکارہ نے کہا کہ ایسا واقعہ جب ہوتا ہے توسیاست کے مقابلے میں انسانیت جیت جاتی ہے۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ پاکستان کے ایئرٹریفک کنٹرولرنے طیارے کوبڑے حادثے سے بچا لیا۔

واضح رہے کہ حادثے سے بال بال بچنے والی پروازمیں 150 سے زائد مسافرسوارتھے جب کہ طیارہ بھارتی فضائی حدود سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here