ہالی ووڈ اداکارفاران طاہر کی فیصل قریشی اور سمیع خان کیساتھ سینما کی بحالی کی کوششیں

0
112

کراچی:

پاکستانی نژاد ہالی ووڈ اداکار فاران طاہراداکار فیصل قریشی اورسمیع خان کے ساتھ مل کر سینما کی بحالی کے لیے فلم بنارہے ہیں۔

اداکار فاران طاہر کو بے شک پاکستان میں زیادہ لوگ نہیں جانتے لیکن وہ ہالی ووڈ کا جانا مانا نام ہیں جو فلم’’جنگل بک‘‘، ’’پکچر پرفیکٹ‘‘، ’’آئرن مین‘‘ اور ’’اسکیپ پلین‘‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق فاران طاہرایک فلم پروڈیوس کررہے ہیں جس میں انہوں نے پاکستانی اسٹار فیصل قریشی اور سمیع خان کو سائن کیا ہے۔ فلم کا نام اور کہانی فی الحال منظرعا پر نہیں آئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ پاکستان کے شہر لاہور میں کی جائے گی۔ یہ فلم اگلے سال کے آخر تک ریلیز کی جائے گی۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ فلم ہالی ووڈ کا پراجیکٹ ہے یا پاکستانی سینما میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان میں گمنام لیکن ہالی ووڈ میں دھوم مچانے والے فنکار

رپورٹ کے مطابق اداکار فیصل قریشی اور سمیع خان کے علاوہ امریکی نژاد پاکستانی اداکار حمید شیخ کو بھی فلم میں سائن کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ حمید شیخ اس سے قبل’’خدا کے لیے‘‘ اور ’’مور‘‘جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

فاران طاہر کی پروڈیوس کردہ فلم کی ہدایت کاری عمار لاسانی اور کنزہ ضیا دیں گے۔ جو اس سے قبل رواں سال کی ابتدا میں ریلیز ہوئی فلم ’’گُم‘‘ کی بھی ہدایات دے چکے ہیں۔ فلم ’’گُم‘‘ میں اداکار سمیع خان اور شمعون عباسی نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here