دہشت گردی کیلیے 6 ارب روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم گرفتار

0
109

کراچی:  ایف آئی اے کاونٹرٹیرارزم کی کارروائی،دہشت گردی کیلیے6ارب روپے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے کاونٹرٹیرارزم ونگ نے گلشن اقبال میں حسن اسکوائر کے قریب کارروائی کے دوران عمراخان نامی ملزم کو گرفتارکیا، ایف آئی اے سی ٹی ڈبیلو کے مطابق گرفتارملزم دہشت گردی کی فنانسنگ میں ملوث تھااور10اکاؤنٹس کے ذریعے 6ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ملزم عمراخان نے کراچی کے رکشہ ڈرائیور کے نام پر 6بے نامی اکاونٹس کھلوائے،3 اکاونٹس عمر انٹرپرائزز،عرفان ماربل فیکٹری اور عمراخان کے نام سے آپریٹ کیے گئے۔ سن 2012 سے 2017 تک ان اکاونٹس کے ذریعے دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کی گئی،ملزم کو ایک خلیجی ریاست سے بھی ٹیرارزم فنانسنگ کے لیے رقوم ملتی تھیں،گرفتارملزم کو آج(منگل) ملزم کو اینٹی ٹیرارزم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here