اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی تشکیل کالعدم قرار دینے کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف پر بیرون ملک سے دو آف شور کمپنیوں کے ذریعے 30 لاکھ ڈالر وصول کرنے اور یہ رقم الیکشن کمیشن سے چھپانے کا الزام ہے، یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر طاہر ایس بابر نے اٹھایا تھا۔
یہ پڑھیں: اپوزیشن کی درخواست منظور؛ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی تھی جس کی تشکیل کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چیلنج کیا گیا تھا۔
اسی سے متعلق: وزیراعظم کی فارن فنڈنگ کیس میں حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت
اب اس درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل دن 12 بجے درخواست پر سماعت کرے گا۔