میرا نے ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے پسندیدہ کردار کا نام بتا دیا

0
113

کراچی:

اداکارہ میرا نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘کے پسندیدہ کردار کا نام بتا دیا۔

ان دنوں پاکستان بھر میں لوگوں کا موضوع بن جانے والا ڈرامہ سیریل ’ میرے پاس تم ہو‘ مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ عام زندگی کی کہانی پر مبنی اس ڈرامے کو اصل پہچان دلانے میں ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی، عائزہ کا اہم کردار رہا ہے جوکہ اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں تاہم معاون کردار کے طور پر نظر آنے والی حرا مانی اور سویرا ندیم کی اداکاری نے بھی ڈرامے کی جانب جستجو بڑھانے میں کوئی قصر نہیں چھوڑی ہے۔

سوشل میڈیا ہو یا چھوٹی اسکرین ہر جانب بس اس ڈرامے کی دھوم مچی ہوئی ہے، ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز نشر ہونے والے ڈرامے کی 18ویں قسط کو یوٹیوب پر محض ایک دن میں 77 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ جب کہ شوبز سے وابستہ شخصیات بھی ڈرامے سے متعلق اپنی رائے اور پسندیدہ کردار بتانے میں پیش پیش ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس ڈرامے نے اداکارہ میرا پر بھی سحر طاری کردیا ہے۔

 

میرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ڈرامہ ’ میرے پاس تم ہو‘ میں شہوار کی اہلیہ ماہم احمد یعنی سویرا ندیم کی ڈرامے میں پہلی دھماکے دار انٹری کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے  لکھا کہ اس ڈرامے میں میرا سب سے پسندیدہ کردار سویرا ندیم کا ہے جو کہ بہترین اداکارہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here