سوات: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بیرونی طاقتوں نے فارن فنڈنگ کے ذریعے عمران خان کی مدد کی۔
سوات میں تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی جنگ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے قربانیاں دی ہے، (ن) لیگ کے قائدین نے دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دی ہے، ہماری حکومت میں 500 ارب روپے مسلح افواج کو دیئے گئے، ہم امن کی بحالی کے ساڑھے 28 ارب روپے کے منصوبے سی پیک میں لائے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بیرونی قوتوں کی سازش جاری ہے، سی پیک کا منصوبہ 60 ارب ڈالر تک جانا تھا لیکن پاکستان کے دشمنوں نے سی پیک کو تباہ کیا، (ن)لیگ پاکستان کو ترقی کی راہ پر لائی تو دشمنوں نے اس ملک کے خلاف ایک سازش کی، بیرونی طاقتوں نے فارن فنڈنگ کے ذریعے عمران خان کی مدد کی۔
ر