اگلے ایک ہفتے تک ملک بھر میں موسم کی صورتحال پر رپورٹ جاری

0
93

اسلام آباد:

محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں موسم کی صورتحال کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں موسم کی صورتحال کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق خشک ہوائیں ملک کے زیادہ تر حصوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سوموار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، پیر کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے اور اس دوران خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here