ڈیل اسٹین کی رخصتی، حارث رؤف کیلیے میلبورن اسٹارز کا دروازہ مستقل طور پر کھل گیا

0
105

میلبورن:

جنوبی افریقی اسٹار ڈیل اسٹین کی رخصتی سے حارث رؤف کیلیے بگ بیش ٹیم میلبورن اسٹارز کا دروازہ مستقل  طور پر کھل گیا۔

حارث رؤف نے ٹویٹ کیا کہ یہ میرے لیے انتہائی خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ ورلڈ کلاس پیسر ڈیل اسٹین کے ساتھ آن اور آف دی فیلڈ بہترین وقت گزارا، وہ ایک بہترین انسان اور حقیقی اسپورٹسمین اسپرٹ کے حامل ہیں، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا اور اس کاگراؤنڈ میں فائدہ بھی اٹھایا، میں ان کا بہت زیادہ احترام کرتا ہوں۔

جواب میں ڈیل اسٹین نے کہا کہ ’ حارث آپ ایک مشین ہو، خوشی ہے کہ آپ کے ساتھ کچھ وقت گزارا، بدھ کے میچ سے لطف اندوز ہونا اور تیز بولنگ کرنا‘۔ ڈیل اسٹین نے پاکستانی فاسٹ بولر کو ’مشین‘ قرار دیتے ہوئے انھیں آسٹریلوی پچز پر فاسٹ بولنگ کا مشورہ بھی دیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here