وسیم خان آسٹریلوی حکام کو 2021 میں شیڈول دورہ پاکستان پراعتماد میں لیں گے

0
119

لاہور:

پِی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان 13 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

ٹور کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کے حکام سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی، آسٹریلوی کی قومی ٹیم کا دورہ پاکستان 2021 میں شیڈول ہے، وسیم خان سیکیورٹی معاملات پر حکام کو اعتماد میں لیتے ہوئے سیریز کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گے۔

دونوں ملکوں کی  جونیئر و اے ٹیموں کے تبادلے اور نوجوان کرکٹرز کی ٹریننگ کیلیے آسٹریلیا میں سہولیات فراہم کرنے پر بھی بات ہوگی۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے آسٹریلیا میں موجود ہے جس کے بعد دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here