کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج

0
523

کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں خودکش بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاؤن اسحاق آباد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ نمبر4-20 کے تحت قتل واقدام قتل سمیت ایکسپلویز ایکٹ اور دہشت گردی کی دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا، خودکش بم دھماکے کے بعد شواہد اکھٹے کئے جانے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جب کہ جائے وقوعہ پر پولیس اور ایف سی کی نفری تعینات ہے۔

خیال رہے پولیس نے گزشتہ روز ہونے والے کی ابتدائی اطلاعات میں اسے خودکش دھماکہ قرار دیا ہے جس میں ڈی ایس پی اور پیش اما م سمیت 15 نمازی شہید اور 21 زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں نمازیوں کودہشت گردی کانشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے، صوبائی حکومت زخمیوں کا بہترین علاج یقینی بنائے، شہید ڈی ایس پی حاجی امان اللہ بہترین اورمثالی افسرتھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here