’’میرے پاس تم ہو‘‘ جیسی شہرت پورے کیریئر میں نہیں ملی، ہمایوں سعید

0
355

کراچی:

اداکار ہمایوں سعید نے ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی شہرت اور لوگوں سے ملنے والی ڈھیروں محبت اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ہدایت کار و مصنف خلیل الرحمان قمر کے ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے وہ شہرت حاصل کی ہے کہ اس کا شماربلا شبہ پاکستان کی تاریخ کے یادگار ڈراموں میں کیا جائے گا۔ ڈرامے میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، حرا مانی اورعدنان صدیقی  نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ ڈرامے کے مصنف اوراداکاروں سمیت پوری ٹیم کو لوگوں نے خوب پیار دیا۔

 

ہمایوں سعید نےسوشل میڈیا پر ڈرامے کی غیر معمولی کامیابی اور لوگوں سے ملنے والی محبتوں

واضح رہے کہ ڈراماسیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی غیر معمولی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس کی آخری قسط سینمامیں ریلیز کی گئی تھی جسے دیکھنے شائقین کی بہت بڑی تعداد پہنچی۔ تاہم ڈرامے کے مرکزی کردار دانش (ہمایوں سعید)کی موت نے جہاں شائقین کو جذباتی کیا وہیں بہت سے لوگ ڈرامے کے اختتام سے مطمئن نظر نہیں آئے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here