پہلی بار ویڈیو لنک کے ذریعے آل پارٹیز کانفرنس، کورونا کیخلاف متفقہ قومی پالیسی کا مطالبہ

0
161

کراچی:

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ملک کی سیاسی قیادت نے کورونا وائرس کے درپیش چیلینج کا ایک قوم بن کر مقابلہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ عمران خان کو فقط اسلام آباد کے بجائے پورے ملک کا وزیراعظم بن کر اپنا کردار نبھانا ہوگا، مہلک وباء کی روک تھام کے لیے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنا حالات کا تقاضا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والی پہلی آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی، جبکہ قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف میاں شہباز شریف، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، بی این پی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل، جمیعت علماء اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری، ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے خالد مقبول صدیقی اور فیصل سبزواری، نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ،  ایاز صادق، عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخار اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے عثمان کاکڑ نے حصہ لیا۔

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان، فرحت اللہ بابر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کانفرنس میں اپنے چیئرمین کے ہمراہ موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ اس کانفرنس کے ذریعے قوم کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ملک کی سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے اور متحد ہوکر اس مہلک بیماری کا مقابلہ کریں گے، یہ قدم وفاقی حکومت کو اٹھانا چاہیے تھا لیکن وہ ذمہ داری پاکستان پیپلز پارٹی اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نبھا رہے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here