راولپنڈی:
چیف آف آمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں گلگت بلتستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے جاری کردہ ٹوئیٹ کے مطابق آمی چیف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی مشکلات سےآگاہ ہے۔ گلگت بلتستان کی حکومت اورسول انتظامیہ کے ساتھ کام کیاجارہاہے۔ جنگی بنیادوں پراضافی وسائل متحرک کیےگئےہیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جی بی حکومت کےساتھ مل کرتمام دستیاب وسائل بروئےکارلارہےہیں۔ گلگت بلتستان کےعوام کومشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ تمام پاکستانی متحد ہوکر کوروناوائرس کا مقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس کے 80 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 1 متاثرہ شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔