اسلام آباد:
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفون رابطہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں سیکیورٹی صورتحال، امن و امان اور افغانستان میں استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کا ہمسایہ برادرملک ہے، افغان تنازع نے پاکستان اور افغانستان دونوں کو نقصان پہنچایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ افغان صدر آئیں تو مل بیٹھ کر تنازعات اور مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے کریں ۔